Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجھارکھنڈ کی سلور جبلی: حکومت 6 ہزار کروڑ کے 166 منصوبے عوام...

جھارکھنڈ کی سلور جبلی: حکومت 6 ہزار کروڑ کے 166 منصوبے عوام کو پیش کرے گی

تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ ہوگی؛ وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں 15 نومبر کو منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا جائے گا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 13 نومبر:۔ جھارکھنڈ حکومت اپنے قیام کے 25ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کا بڑا تحفہ دینے جا رہی ہے۔ اس موقع پر ریاست میں نئے ڈگری کالج، اسپتال، سڑکیں، اسپورٹس کمپلیکس اور ہاسٹل سمیت متعدد پروجیکٹس کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین 15 نومبر کو رانچی میں منعقد ہونے والے مرکزی پروگرام میں مجموعی طور پر 5992 کروڑ روپے کی لاگت سے 166 اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔
صحت کے شعبے میں اہم منصوبے
صحت کے میدان میں بھی کئی نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ کوڈرما میں 50 بستروں پر مشتمل کرٹیکل کیئر ہسپتال بلاک 23.75 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔ اسی طرح دھنباد کے صدر ہسپتال کی تزئین و ترقی کے لیے 14.48 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گملا میں ابتدائی مداخلت مرکز کی عمارت 3.39 کروڑ کی لاگت سے تیار کی جائے گی۔
ہزاریباغ میں شیخ بھکھاری میڈیکل کالج کے تحت 50 بستروں والا نیا کرٹیکل کیئر بلاک تعمیر ہوگا جس پر 23.75 کروڑ خرچ ہوں گے۔ اسی ضلع میں ایک نیا فارمیسی انسٹی ٹیوٹ بھی بنایا جائے گا، جس کی لاگت تقریباً 24.96 کروڑ روپے ہوگی۔
اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے منصوبے
اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی تربیت کے میدان میں بھی جھارکھنڈ حکومت نے کئی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ جین نگر، کوڈرما کے سرکاری پولی ٹیکنک میں 39.05 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔
دھنباد میں آر ایس مور کالج، گووندپور کے احاطے میں نئی باونڈری وال، مین گیٹ اور گارڈ روم کی تعمیر ہوگی، جس پر 1.51 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اس کے علاوہ کوئلانچل یونیورسٹی، آئی ٹی آئی کالج اور ایس ایس ایل این ٹی کے لیے 4.88 کروڑ روپے کی لاگت سے حفاظتی دیواریں بنائی جائیں گی۔
جمشید پور کوآپریٹو لا کالج میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 31.36 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں جبکہ مشرقی سنگھ بھوم کے موسبانی علاقے میں 39.09 کروڑ کی لاگت سے نیا ڈگری کالج بنایا جائے گا۔
چائباسہ کے کولہان یونیورسٹی میں ایم ایڈ کورس کے لیے پروفیشنل بلڈنگ اور ٹی آر ایل ہال کی تعمیر پر 19.86 کروڑ خرچ ہوں گے۔
جگن ناتھ پور کے سرکاری پولی ٹیکنک میں انوویشن اینڈ سائنس سینٹر قائم کیا جائے گا جس پر 2.82 کروڑ کی لاگت آئے گی۔
دومکا کے سرکاری ویمن پولی ٹیکنک میں نئے عمارت کی تعمیر پر 41.64 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
اسی طرح دیو گھر کے مارگو مونڈا علاقے میں 33.10 کروڑ کی لاگت سے نیا ڈگری کالج بنایا جائے گا۔
ہزاریباغ میں سائنس سینٹر کے لیے 12.29 کروڑ، اور ڈگری کالج کے لیے 37.85 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔
ونوبا بھاوے یونیورسٹی میں جدید تحقیقی مرکز اور انکیوبیشن ہب 54.30 کروڑ کی لاگت سے بنایا جائے گا۔
آر این وائی ایم کالج، برہی میں انتظامی عمارت کی تعمیر پر 5 کروڑ خرچ ہوں گے، جبکہ برکا گاؤں میں 33.85 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈگری کالج تعمیر ہوگا۔
سمڈیگا کالج میں انتظامی عمارت کے لیے 5.56 کروڑ، اور بوکارو میں نئے ویمن کالج کی تعمیر پر 39.34 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
بوکارو میں ہی ایک نیا ضلع سائنس سینٹر بھی بنایا جائے گا جس پر 10.19 کروڑ کی لاگت آئے گی۔
محکموں کے حساب سے منصوبوں کی تفصیل
حکومت کے مختلف محکموں کے تحت یہ 166 منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی 63 اسکیموں پر 2396 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ آبی وسائل کے 24 منصوبوں پر 2082 کروڑ، شہری ترقی کے 24 منصوبوں پر 887 کروڑ، اور اعلیٰ تعلیم کے 17 منصوبوں پر 412 کروڑ کی لاگت آئے گی۔
صحت کے 5 منصوبوں کے لیے 90 کروڑ، اسکولی تعلیم کے 21 منصوبوں کے لیے 61 کروڑ، سیاحت کے 6 منصوبوں کے لیے 39 کروڑ، عمارت سازی کے 4 منصوبوں کے لیے 17 کروڑ، خواتین و اطفال ترقی کے ایک منصوبے کے لیے 5 کروڑ اور مزدور محکمے کے ایک منصوبے کے لیے 3 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات