Friday, December 5, 2025
ہومJharkhandسردی کی شدت جاری، کئی اضلاع کا درجہ حرارت 10 ڈگری سے...

سردی کی شدت جاری، کئی اضلاع کا درجہ حرارت 10 ڈگری سے بھی نیچے

شمال مغربی ہواؤں نے بڑھائی ٹھنڈ؛ 28 نومبر سے معمولی بہتری کی پیش گوئی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25 نومبر:۔ رانچی: جھارکھنڈ میں 25 نومبر سے موسم کا مزاج بدل گیا ہے۔ شمال مغربی ہواؤں نے رفتار پکڑ لی ہے اور صبح سے تیز سرد ہوا چل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کم از کم درجہ حرارت میں 2 ڈگری سیلسیس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
موسم مرکز کے ماہرِ موسمیات ابھیشیک آنند نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آئندہ دو دنوں تک کم از کم درجہ حرارت میں مزید 2 ڈگری کی کمی کا امکان ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہوگا اور لوگ کپکپاہٹ محسوس کر سکتے ہیں۔ سب سے زیادہ اثر کوڈرمہ میں دیکھا جا رہا ہے جہاں کم از کم درجہ حرارت میں 5.8 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ آئی ہے۔ فی الحال وہاں کا کم از کم درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا ہے۔
کئی اضلاع کا درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے
موسم مرکز رانچی کے مطابق 25 نومبر کو صبح 10 بجے تک سب سے کم درجہ حرارت گوملا میں 8.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔ اس کے علاوہ ہزاری باغ میں 9.9، کھنٹی میں 10.1، ڈالمٹن گنج میں 10.2، لوہر دگا میں 10.3 اور لاتیہار میں 10.6 ڈگری سیلسیس کم از کم درجہ حرارت رہا۔ جبکہ رانچی میں کم از کم درجہ حرارت 11.1 ڈگری، بوکارو میں 11.2، جمشید پور میں 13.5 اور دھنباد میں 12 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔ موسم میں آئے بدلاؤ کے اثر سے ریاست کے تمام اضلاع کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سے نیچے ہے۔ گوڈا میں سب سے زیادہ 28.2 ڈگری سیلسیس زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے۔ جبکہ جمشیدپور، ڈالمٹن گنج، دیوگھر، پاکوڑ، سمڈیگا اور چایباسا کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔
28 نومبر سے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع
موسم مرکز کے ماہر ابھیشیک آنند کے مطابق 28 نومبر سے کم از کم درجہ حرارت میں دوبارہ 2 سے 3 ڈگری سیلسیس اضافہ ہونے کی توقع ہے، جس سے نومبر کے آخری چار دنوں میں شدید سردی سے کچھ راحت ملے گی۔ البتہ صبح کے وقت دھوپ نکلنے سے پہلے اور شام کے بعد ہلکی ٹھنڈ محسوس ہوتی رہے گی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ 26 سے 30 نومبر تک جھارکھنڈ کے زیادہ تر علاقوں میں صبح کے وقت کہر یا دھند چھائی رہے گی اور اس کے بعد مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات