مالی شمولیت اور مہارت کے شعبے میں قومی سطح پر کامیابی
پاکوڑ، 10 اکتوبر:۔[جدید بھارت نیوز سروس] پاکوڑ ضلع نے ایک بار پھر قومی سطح پر اپنی شاندار شناخت قائم کی ہے۔ نیتی آیوگ کے زیرِ اہتمام منعقدہ باوقار “اسٹیٹ یوز کیس فار NITI” مقابلے میں پاکوڑ نے مالی شمولیت اور مہارت کی ترقی کے زمرے میں پورے ملک میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ یہ کامیابی ضلع کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر لمحہ قرار دی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر منیش کمار کو اس نمایاں کامیابی پر 9 اکتوبر 2025 کو لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (LBSNAA)، مسوری میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ضلع کی جانب سے مالی شمولیت، مہارت کی ترقی، اور اختراع (Innovation) کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر منیش کمار نے کہاکہ یہ کامیابی پاکوڑ کی پوری ٹیم، عوامی نمائندوں، ضلعی افسران، بلاک سطح کے اہلکاروں اور شہریوں کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہم نے ثابت کیا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود بہترین منصوبہ بندی، اختراع اور ٹیم ورک کے ذریعے شاندار نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔” انہوں نے اس کامیابی پر تمام عوامی نمائندوں، انتظامی افسران، بلاک ٹیموں اور شراکت دار تنظیموں کو دلی مبارکباد اور شکریہ پیش کیا۔



