Thursday, December 11, 2025
ہومJharkhandچوری معاملے کا پولس نے کیا انکشاف ، چوری شدہ سامان کے...

چوری معاملے کا پولس نے کیا انکشاف ، چوری شدہ سامان کے ساتھ ملزم گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ ،10؍دسمبر: پولیس نے چوری کے معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے پاس سے لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ یہ معاملہ رام گڑھ کے منوج کمار ساؤ کے گھر سے 12 لاکھ روپے نقد اور سونے چاندی کے زیورات کی چوری سے متعلق ہے۔اس کیس کی تفتیش کے لیے ایس ڈی پی او پرمیشور پرساد کی قیادت میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم نے تکنیکی شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے معاملے کے مرکزی ملزم شنی کرمالی عرف شنی لوہرا کو گرفتار کر لیا۔ شنی کرمالی چھوٹے لال لوہرا کا بیٹا ہے اور رام گڑھ کے جیل موڑ، برسا چوک کا رہنے والاہے۔ اسے بوکارو ضلع کے دُندی باغ بازار کی جھونپڑ پٹی سے پکڑا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے چوری شدہ رقم اور سونے چاندی کے زیورات برآمد کیے ہیں۔ شنی کرمالی نے چوری کا کچھ سامان بوکارو لے جا کر چھپا دیا تھا، جبکہ کچھ اپنے گھر میں رکھا تھا۔ برآمد شدہ سامان میں سونے کی 4 بالیاں، سونے کے جھمکے کا ایک جوڑا، سونے کا مانگ ٹیکا، سونے کی نتھی، چاندی کے 2 لاکٹ، چاندی کی ایک چین، چاندی کی بچھیا کے 2 جوڑے، 412350 روپے نقد اور ایک موبائل شامل ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات