Thursday, December 18, 2025
ہومJharkhandجمشیدپور کے لوگ کھیل اور کھانے کے شوقین ہے:اشوک دھیان چند

جمشیدپور کے لوگ کھیل اور کھانے کے شوقین ہے:اشوک دھیان چند

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور،16مارچ:۔ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اشوک دھیان چند، اقلیتی کمیشن کے نائب صدر جیوتی سنگھ متھارو، سابق ہندوستانی کرکٹر سریندر کھنہ، سابق ایم ایل اے کنال شارنگی نے مشترکہ طور پر ساکچی بسنت سنٹرل بلڈنگ میں اروما ملٹی کوزین ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اشوک دھیان چند نے کہا کہ جمشید پور کے لوگ کھیلوں اور کھانے کے دیوانے ہیں اور یہ ریسٹورنٹ ان کی پسندیدہ جگہ ثابت ہو گا۔جیوتی سنگھ متھارو نے کہا کہ خاندانی ماحول میں ٹیسٹی کھانا سب کو اچھا لگتا ہے۔ سابق کرکٹر سریندر کھنہ نے کہا کہ میں کھانے کا شوقین ہوں، جمشیدپور سے میرا گہرا لگائو رہا ہے، مجھے امید ہے کہ یہاں کے لوگوں کو یہ ریسٹورینٹ کافی اچھا لگے گا۔ سابق ایم ایل اے کنال شاڑنگی نے کہا کہ جمشید پور کے لوگ خاص طور پر نوجوان کھانے کے لیے دور دراز کا سفر کرتے ہیں اور ان کے لیے شہر کے بیچ میں اروما ملٹی کوزین ایک اچھا آپشن ہوگا۔اس سے پہلے تمام مہمانوں کو ریسٹورنٹ کی ڈائریکٹر رینا دتہ نے شال اور گلدستے دے کر استقبال کیا ۔افتتاحی تقریب میں ساکچی تھانہ انچارج آنند مشرا، ڈاکٹر شازیہ پروین، سوربھ دتہ، ستبیر سنگھ سومو، چنچل بھاٹیہ، رویندر سنگھ رنکو، شہزاد قریشی، ستیندر سنگھ بنٹی، ڈاکٹر اجے ناگ، اندرجیت سنگھ، شیف تاپس ساہا، روہت کمار موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات