ہومJharkhandناری شکتی وندن ایکٹ خواتین کی قیادت کی جانب تاریخی قدم:گیتا کوڑا

ناری شکتی وندن ایکٹ خواتین کی قیادت کی جانب تاریخی قدم:گیتا کوڑا

نریندر مودی کی حکومت نے خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دے کر بااختیار بنایا: بی جے پی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 12؍ اپریل: بی جے پی کی ریاستی نائب صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ گیتا کوڑا نے کہا کہ ناری شکتی وندن ایکٹ کے نام میں ہی اس کا جوہر چھپا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہو رہا ہے، خواتین کی تعظیم۔ ملک کی جانب سے 2047 میں آزادی کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر جو ترقی یافتہ بھارت کا ہدف رکھا گیا ہے، وہ خواتین کے تعاون اور شراکت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اب خواتین صرف فائدہ اٹھانے والی نہیں بلکہ سارتھی بن رہی ہیں۔ خواتین کو سیاسی شرکت میں 33 فیصد ریزرویشن دینے کی سمت میں یہ ایک تاریخی اور انقلابی قدم ہے۔ اس تاریخی فیصلے کے لیے وزیر اعظم شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے اس ایکٹ کے ذریعے خواتین کو احترام دینے اور انہیں قیادت کا موقع فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ محترمہ کوڑا بی جے پی کے ریاستی دفتر میں ناری شکتی وندن ایکٹ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں خطاب کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ سے خواتین کو بااختیار بنانے کے حامی رہے ہیں۔ ہندوستانی ثقافت میں بھی خواتین کے احترام کو اعلیٰ مقام دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جہاں خواتین کا احترام ہوتا ہے وہاں دیوتا بستے ہیں۔ آج ملک کی 70 کروڑ اور جھارکھنڈ کی پونے 2 کروڑ خواتین وزیر اعظم کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔ گھر کے آنگن کی دہلیز سے باہر نکل کر قیادت میں حصہ پانے کی یہ کامیابی ایک دو دن میں نہیں ملی ہے بلکہ اس شرکت کے لیے خواتین نے لمبی جدوجہد کی ہے۔ آج ناری شکتی وندن ایکٹ کے تحت اس جدوجہد کو منزل مل رہی ہے اور قیادت کا جو موقع مل رہا ہے اس میں نریندر مودی کی بی جے پی حکومت کا اہم تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک دہائی میں ایسی کئی اسکیمیں لائی گئی ہیں جو خواتین کو آگے بڑھانے اور انہیں بااختیار بنانے میں سنگ میل ثابت ہوئی ہیں۔ 33 کروڑ خواتین کے بینک اکاؤنٹس کھلے، 69 فیصد خواتین کو مدرا یوجنا سے قرض حاصل ہوا، 10 کروڑ سے زیادہ خواتین سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ ہیں۔
جل جیون مشن کے تحت 45.14 کروڑ گھروں میں خواتین کو صاف پانی مل رہا ہے، 10 کروڑ سے زیادہ خواتین کو اجولایوجنا کے تحت ایل پی جی کنکشن ملے ہیں، پی ایم آواس میں 74 فیصد سے زیادہ مالکانہ حقوق خواتین کو ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات ہوں یا حال ہی میں جھارکھنڈ میں مکمل ہونے والے بلدیاتی انتخابات، خواتین نے اپنی طاقت دکھائی ہے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ جہاں خواتین کو موقع ملا ہے انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ناری شکتی وندن ایکٹ کے تحت خواتین کو جو 33 فیصد ریزرویشن ملے گا، اس سے اسمبلی سے لے کر پارلیمنٹ تک خواتین ملک کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی۔ فطری طور پر جب پالیسی سازی میں ان کی شرکت بڑھے گی تو ان سے وابستہ مسائل، خواہ وہ سیکورٹی کے ہوں یا ترقی کے، ان کا حل خود بخود ممکن ہوتا چلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ناری شکتی وندن ایکٹ کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن جو 16، 17 اور 18 اپریل کو دہلی میں ہونے جا رہا ہے، اس میں اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں سے بھی اس ایکٹ کی حمایت کرنے کی اپیل ہے، تاکہ 2029 میں ملک کی تعمیر میں اور 2047 کے ترقی یافتہ بھارت کا ہدف پورا کرنے میں خواتین کو بھی اپنی مناسب شرکت کا موقع ملے۔اس دوران محترمہ گیتا کوڑا نے ایک نمبر 9667173333 بھی جاری کیا جس پر لوگ مسڈ کال کر کے اس ایکٹ کی حمایت کر سکیں۔پریس کانفرنس کے دوران آرتی کجور، سیما سنگھ، شوبھا یادو، نیہا سنگھ اور پائل سونی بھی موجود تھیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات