جمشید پور 08 جنوری (راست)آج 8 جنوری یوم شہادت شیخ بھکاری اور امراؤ سنگھ ٹکیت کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن جمشید پور جھارکھنڈ ایم ایس ائی ٹی ائی جواہر نگر مانگو میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ہے آیٹا اپنی پالیسی پروگرام میں مجاھد آزادی اور دانشوران کو یاد کرنے کے ان کے یوم شہادت اور یوم پیدائش کو یاد کرنے کے لیے یونٹ ڈسٹرکٹ ریاست اور پورے انڈیا میں اسے منایا جاتا ہے ہماری کوشش ہے کہ طالب علموں کو گارجینس کو اور عام لوگوں کو اپنے اسلاف کی تاریخ بتانا بہت ضروری ہے۔پروفیسر جاوید اختر انصاری صاحب سابق صدر آیٹا نے اپنے خطاب میں سے شہید سیخ بخاری کی سوانح عمری حیات زندگی اور ان کے نمایاں کارناموں کا ذکر کیا ساتھ میں آمراو سنگھ ٹکیت اور بہت سارے مجاہد ازادی کو یاد کیا گیا سرتاج عالم صاحب نے تاریخ کی روشنی میں شہید کی زندگی حالات اور جنگ ازادی میں ان کے رول کو بہت اچھے سے لوگوں کے سامنے پیش کیا سینٹرل سیکرٹری جناب خالد اقبال صاحب نے ایک میمرنڈم میں دس10 نکات کی طرف اشارہ کیا سشہید سیخ بخاری کے نام پر اسٹیڈیم، کالج، یونیورسٹی، ان کے نام پر اسکالر سیپ، روڈ، لائبریری، اور سرکاری یوجنا شروع کرنا چاہیے ۔شہید کو زندہ قوم یاد کرتی ہے اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں مدد ملتی ہے ۔مہ جیں اختر چندہ باجی ائیٹا سرائکیللہ خرسواں لیڈی کنوینر نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں پرنسپل مہر النساء رومی ،نور جہاں، منتشہ عالیہ، صبا پروین ،فیاض احمد ،عبدالرحمن، فردین احمد، اور بہت سارے لوگوں نے مدد کی ۔



