ہم ایساکوئی وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ کر سکیں:بندھو ترکی
جدید بھارت نیوز سروس
ہزاری باغ، 6اکتوبر: جھارکھنڈ پردیش کانگریس انتخابی منشور کمیٹی نے اتوار کو ہزاری باغ کونسل ہاؤس میں ایک مشاورتی میٹنگ کی۔ جس میں انتخابی منشور کے چیئرمین بندھو ترکی، ریاست کے رکن سہ چیف ترجمان لال کشور ناتھ شاہدیو، مینی فیسٹو کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ایم توصیف نے خاص طور پر شرکت کی۔ ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر شیلیندر یادو نے میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ہزاری باغ چیمبر آف کامرس کے صدر شمبھو ناتھ اگروال، راکیش ٹھاکر، سبودھ اگروال بار ایسوسی ایشن کے ستیش سنگھ، آئی ایم اے کے ڈاکٹر سنجے کمار، فٹ پاتھ کے دکاندار راجیش گپتا، میونسپل کارپوریشن علاقہ سے منوج نارائن بھگت، ایکو جان کی سربراہ کماری بلخا، ایجوکیشن فائنانس پرکاش کمار، پنچایت سمیتی ممبر لکشمی دیوی اور سماج کے مختلف طبقوں کے لوگ موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بندھوترکی نے کہا کہ منشور کمیٹی آج پلامو سے چھوٹا ناگ پور کے ہزاری باغ پہنچی ہے جہاں اسے کئی اہم مشورے ملے ہیں۔ طلباء کی کاپیوں اور کتابوں کو جی ایس ٹی سے آزاد کرنا، تاجروں کو تحفظ، قبائلی زمینوں اور رسیدوں کی تبدیلی، 218 دیہات کو ایکو سینسیٹو زون سے آزاد کرنا، ٹرانسپورٹ سٹی کی تعمیر، ایئرپورٹ کو سروس طیاروں سے جوڑنا، مسابقتی امتحانات وقت پر لینااور لوگوں کو روزگاروغیرہ فراہم کرنا ضروری ہے، بندھوترکی نے کہا کہ ہم ان تمام مسائل کو غور کے بعد کانگریس کے منشور میں شامل کریں گے اور ہم کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو سکے۔ ہم اپنے وعدوں کے مطابق حکومت بننے کے بعد 6 ماہ کے اندر سوشل آڈٹ بھی کریں گے اس موقع پر خاص طور پر منا سنگھ، ڈاکٹر آر سی مہتا، یوتھ کے اوم پرکاش، کومل کماری اور ضلع کانگریس کے کئی رہنما اور کارکن موجود تھے۔



