Saturday, January 3, 2026
ہومJharkhandہزاری باغ: سینٹرل جیل توڑ کر فرار ہونے کے معاملے کی تحقیقات...

ہزاری باغ: سینٹرل جیل توڑ کر فرار ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع

ایس پی انجنی انجن نے کی ایس آئی ٹی کی تشکیل

بدنام زمانہ مجرم دیوا بھوئیاں نے رچی جیل سے فرار ہونے کی سازش

جدید بھارت نیوز سروس
ہزاریباغ ،،2؍جنوری: ہزاری باغ کی سینٹرل جیل توڑنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس گزشتہ دو دنوں سے جیل توڑ کر فرار ہونے والے تین قیدیوں کی تلاش کر رہی ہے، لیکن ابھی تک پولیس کے ہاتھ خالی ہیں۔ ہزاری باغ کے ایس پی انجنی انجن نے بتایا کہ اس معاملے کے لیے ایک ایس آئی ٹی (SIT) تشکیل دی گئی ہے، جس میں دو ڈی ایس پی اور دو انسپکٹروں سمیت کئی پولیس افسران شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، ان تمام قیدیوں کے فرار ہونے کی قیادت ‘دیوا بھوئیاں نامی قیدی نے کی ہے۔ ایس پی انجنی انجن کے مطابق، دیوا بھوئیاں پہلے بھی جیل توڑنے کے واقعے کو انجام دے چکا ہے، اس لیے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسی نے اس پوری واردات کی سازش رچی ہوگی۔ دراصل، 30 دسمبر کی رات تقریباً 2 بجے لوک نائک جے پرکاش نارائن سینٹرل جیل سے تین قیدی فرار ہو گئے تھے۔ 31 دسمبر کو قیدیوں کی گنتی کے دوران جیل انتظامیہ کو اس واقعے کا علم ہوا۔ تینوں قیدی بیت الخلا (ٹوالیٹ) کی کھڑکی کاٹ کر اور چار دیواری پھلانگ کر فرار ہوئے۔ اس سلسلے میں لوہسنگھنا تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ تین مفرور قیدیوں میں سے دو پوکسو (POCSO) ایکٹ اور ایک اجتماعی عصمت دری کا مجرم ہے ۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ بیرک نمبر 6 کی کھڑکی نمبر 4 کو کاٹ کر رات تقریباً 31:1 سے 45:2 کے درمیان قیدی فرار ہوئے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر نمبر 196/2025 درج کی گئی ہے۔ مفرور قیدیوں میں دیوا بھوئیاں، کتراس تھانے میں 2019 میں درج ہونے والے اجتماعی عصمت دری کے کیس میں مجرم ہے اور وہ 29 جولائی 2021 کو دھنباد جیل سے بھی فرار ہو چکا تھا۔ اس دوران اسے سزا سنائی گئی تھی، لیکن اس کی گرفتاری 3 سال بعد عمل میں آئی تھی۔وہیں جتیندر روانی، جس پر بھاٹ ڈیھ او پی میں پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج تھا، اسے 22 سال کی سزا ہوئی ہے۔ اس نے دھنباد جیل میں پھانسی لگا کر خودکشی کی کوشش بھی کی تھی۔ راہل رجوار ایک نابالغ کے ساتھ معاشقے کے معاملے میں 2024 میں جیل گیا تھا۔ اس پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی استحصال کا الزام تھا اور اسے پوکسو ایکٹ کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے قیدیوں کے فرار ہونے کی تصدیق کی
جیل انتظامیہ نے ابتدائی تحقیقات میں غفلت برتنے پر جمعرات کی دیر شام جیل کے دو ہیڈ وارڈن، ہریندر مہتو اور امیش سنگھ کو معطل کر دیا ہے۔ یہ تینوں قیدی سیکٹر نمبر 6 کے وارڈ نمبر 4 میں بند تھے، جہاں سے وہ راڈ کاٹ کر فرار ہوئے۔ اس وارڈ میں انہی دونوں وارڈنز کی ڈیوٹی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ ان کی نگرانی کے باوجود قیدیوں نے کھڑکی کی راڈ کیسے کاٹی اور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ سی پی سمن نے اس کارروائی کی تصدیق کی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات