Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandاقراء اکیڈمی مسجد انبیاء سنہا میں تعلیمی مظاہرہ کی شاندار تقریب اختتام...

اقراء اکیڈمی مسجد انبیاء سنہا میں تعلیمی مظاہرہ کی شاندار تقریب اختتام پذیر

طالبِ علم ثناء اللہ بن محمد عثمان نے قرآنِ کریم حفظ مکمل کیا

جدید بھارت نیوز سروس
لوہر دگا،22؍اکتوبر: اقراء اکیڈمی مسجد انبیاء سنہا، لوہر دگا میں ایک پُروقار تعلیمی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے نہایت عمدہ انداز میں قرأت، نعت، تقاریر اور دینی معلومات کے ذریعے اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام میں علاقے کے معزز علماء کرام شریک ہوئے جن میں مولانا اکرام الحق عینی، مفتی عمر فاروق قاضی (شہر لوہر دگا)، مولانا عبدالحمید (امام و خطیب مسجد بلال، لوہر دگا)، مولانا ضیاء الرحمن (امام و خطیب جامع مسجد نگڑی) اور مولانا عبدالحسیب (امام و خطیب جامع مسجدکوڑو) شامل تھے۔اس موقع پر تمام طلبا کے گارجین حضرات کی بڑی تعداد مو جود تھی جنہوں نے اپنے بچوں کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا اور مکتب کے اساتذہ اور منتظمین کی خدمات کو سراہا ۔ تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ اسی مجلس میں ایک طالبِ علم ثناء اللہ بن محمد عثمان نے قرآنِ کریم کا حفظ مکمل کیا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ثناء اللہ نے اپنی اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ انٹر میڈیٹ کی تعلیم جاری رکھتے ہوئے قرآنِ کریم مکمل کیا، جو ان کی محنت، استقامت اور علمی لگن کی روشن مثال ہے۔ علماء کرام نے اس موقع پر دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور حافظِ قرآن کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا دی کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم میں برکت عطا فرمائے اور انہیں قرآن کا سچا خادم بنائے۔ پروگرام کے تمام انتظامات اور مکتب کی نگرانی حافظ وسیم کے زیرِ اہتمام ہوئی، جنہوں نے نہایت عمدگی کے ساتھ پروگرام کو کامیاب بنایا۔ آخر میں مہمانانِ کرام نے نمایاں طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور اقراء اکیڈمی کی دینی و تعلیمی خدمات کو سراہا۔ الحمدللہ، یہ پروگرام نہایت کامیاب اور روحانی طور پر مؤثر ثابت ہوا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات