Wednesday, December 17, 2025
ہومJharkhandگورنر نے اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج...

گورنر نے اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

رانچی، 25 دسمبر ( ہ س)۔ جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے بدھ کو سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر راج بھون کے دربار ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔اس موقع پر گورنر نے کہا کہ اٹل جی کی زندگی قومی اتحاد، جمہوری اقدار اور ترقی کے تئیں لگن کی علامت ہے۔ انہوں نے اپنے خیالات اور عمل سے ہندوستانی سیاست کو ایک نئی سمت دی۔ اٹل جی کے اصول ہمیشہ ہر ایک کے لیے باعث ترغیب ہیں۔ دوسری طرف، گورنر نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کر کہا عظیم مجاہد آزادی، سماجی مصلح اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی’بھارت رتن‘ پنڈت مدن موہن مالویہ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات