بھارت میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 28؍ اپریل: گوگل نے آج آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم (وائزاگ) میں اپنے تاریخی اے آئی (AI) حب کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ بھارت میں کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ نیکسٹرا بائی ایئرٹیل، اڈانی کونیکس کے ساتھ مل کر، اس گیگا واٹ اسکیل ایکو سسٹم کی تعمیر کی قیادت کرے گا۔ یہ بھارت کے معاشی اور ماحولیاتی استحکام کے تئیں گوگل کے عزم کو تقویت دینے کے لیے نیکسٹرا کے جدید ترین ڈیٹا سینٹرز، پورے بھارت میں پھیلے ہوئے الٹرا لو لیٹنسی فائبر، سبز توانائی (گرین پاور) اور نیکسٹ جنریشن کیبل لینڈنگ اسٹیشن کا اسٹریٹجک استعمال کرے گا۔ اس پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھارتی ایئرٹیل کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین گوپال وٹل نے کہا، “اس تاریخی اے آئی حب کی تعمیر کے لیے گوگل اور اڈانی کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے، ہم بھارت کے ڈیجیٹل عزائم کو آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔وشاکھاپٹنم کے دنیا کے اے آئی نقشے پر ایک نئے حب کے طور پر ابھرنے کے ساتھ، ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ بھارت اختراع اور پائیدار ترقی کی رفتار طے کرے اور یہ صرف بھارت کے لوگوں کے لیے نہیں، بلکہ پوری دنیا کے لیے ہوگا۔ ہمارے بہترین ڈیٹا سینٹرز کی مکمل رینج، سبز توانائی کا استعمال، آل انڈیا الٹرا لو لیٹنسی فائبر اور نیکسٹ جنریشن کیبل لینڈنگ اسٹیشن مل کر وائزاگ میں بڑے پیمانے پر عالمی معیار کے اے آئی انفراسٹرکچر کو ممکن بنائیں گے۔”تارلوواڑا میں منعقدہ اس تقریب میں کئی معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں جناب اشونی ویشنو (مرکزی وزیر برائے ریلوے، اطلاعات و نشریات، اور الیکٹرانکس و آئی ٹی)؛ جناب نارا چندرا بابو نائیڈو (وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش)؛ جناب نارا لوکیش (آئی ٹی وزیر آندھرا پردیش)؛ جناب بکاش کولے (گوگل کلاؤڈ وی پی)؛ جناب کرن اور جیت اڈانی (ڈائریکٹرز اڈانی گروپ)؛ جناب راکیش ممتل (وائس چیئرمین بھارتی انٹرپرائزز) شامل تھے۔
