ہومJharkhandتھانے کے سامنے چلتی بائیک میں لگی آگ ، سواروں نے کود کر...

تھانے کے سامنے چلتی بائیک میں لگی آگ ، سواروں نے کود کر بچائی جان

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
کھونٹی،28؍اپریل: کھونٹی ضلع ہیڈکوارٹر میں منگل کے روز اس وقت افراتفری مچ گئی جب تھانے کے گیٹ کے بالکل سامنے ایک چلتی موٹر سائیکل اچانک آگ کا گولہ بن گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے تیز رفتار ’بجاج پلسر NS 200‘دھوں دھوں کر کے جل اٹھی اور چند ہی منٹوں میں مکمل طور پر خاکستر ہو گئی۔ تاہم، راحت کی بات یہ رہی کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان اور پیچھے بیٹھی خاتون نے وقت رہتے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا لی، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔دراصل، کرّا تھانہ علاقہ کے جوبے گاؤں کا رہنے والاارون کچھپ اپنی بھابھی پونم بارلاکے ساتھ بھنڈرا سے کھونٹی ہوتے ہوئے گھر لوٹ رہا تھا۔ جیسے ہی ان کی موٹر سائیکل تھانے کے گیٹ کے قریب پہنچی، انجن کے پاس سے اچانک لپٹیں نکلنے لگیں۔ شروع میں انہیں اس کا احساس نہیں ہوا، لیکن آس پاس موجود لوگوں نے بائیک کے نچلے حصے سے آگ اٹھتی دیکھ کر شور مچایا۔ انتباہ ملتے ہی انہوں نے فوری طور پر بائیک روکی اور کود کر خود کو محفوظ کر لیا۔مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن تب تک آگ پیٹرول ٹینک تک پہنچ چکی تھی، جس سے لپٹیں مزید تیز ہو گئیں۔ واقعہ تھانے کے گیٹ کے بالکل سامنے ہونے کے باوجود فوری طور پر آگ بجھانے کے وسائل دستیاب نہ ہو سکے، جس کی وجہ سے تھوڑی ہی دیر میں بائیک جل کر راکھ ہو گئی۔اس معاملے میں تھانہ انچارج اور انسپکٹر اشوک سنگھ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بائیک سے تیل کا اخراج (لیکج) ہو رہا تھا۔ پیٹرول پمپ سے پیٹرول بھروانے کے بعد بائیک چل رہی تھی کہ اچانک پیٹرول لیک ہو کر سائلینسر پر گرا اور آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کو بلایا گیا، لیکن تب تک بائیک مکمل طور پر جل چکی تھی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.