Monday, February 2, 2026
ہومJharkhandمرکزی جمعیت المومنین کی سال 2026 کی پہلی کانفرنس

مرکزی جمعیت المومنین کی سال 2026 کی پہلی کانفرنس

تعلیم، روزگار اور پنچایت سطح پر سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 02؍ فروری: مرکزی جمعیت المومنین، ہندپیڑھی رانچی کی سال 2026 کی پہلی کانفرنس آج ساؤتھ اسٹریٹ، ہندپیڑھی رانچی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت عتیق الرحمن نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری انجینئر عقیل اختر نے انجام دیئے۔ کانفرنس میں تمام پنچایتوں کے صدور، سیکرٹریز اور سرپرست حضرات نے شرکت کی اور اپنی اپنی پنچایتوں کی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں عتیق الرحمن نے تنظیم کو مضبوط بنانے، تعلیم کو ترجیح دینے اور معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔ نشست میں خاص طور پر مرکزی عہدیداران عتیق الرحمن ، انجینئر عقیل اختر، فیروز انصاری، محمد نقیب، سرتاب عالم، آزاد انصاری، محمد عنایت اللہ، اور تمام پنچایتوں کے عہدیداران مزمل انصاری، شعیب انجم ، راشد احمد، شبیر عالم، جاوید اختر، راشد عالم سمیت کئی لوگ شریک تھے۔
کانفرنس میں لیے گئے اہم فیصلے:
1جنوری 2026 میں کیے گئے تمام کاموں کا جائزہ لیا گیا اور خامیوں کو دور کرتے ہوئے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
2تعلیم کو بنیادی مسئلہ تسلیم کرتے ہوئے بچوں اور نوجوانوں کے لیے رہنمائی پروگرام، اسکالرشپ کی معلومات اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری سے متعلق اقدامات شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔
3روزگار کے شعبے میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے ٹریننگ، اسکل ڈیولپمنٹ اور روزگار سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
4عوام کی جانب سے اٹھائے گئے سماجی اور مفاد عامہ کے مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے منظم کوششیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
5نگر نگم انتخابات کے حوالے سے معاشرے میں بیداری بڑھانے، اتحاد برقرار رکھنے اور باہمی بھائی چارے کے ساتھ جمہوری عمل میں حصہ لینے پر زور دیا گیا۔
6تمام پنچایتوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی ماہانہ رپورٹ وقت پر پیش کریں اور تنظیمی نظم و ضبط کی پابندی کریں۔
7تنظیم کو زمینی سطح پر مزید مضبوط بنانے کے لیے پنچایت کی سطح پر سرگرمیوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
جنرل سیکرٹری انجینئر عقیل اختر نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کانفرنس کو کامیاب قرار دیا۔ آخر میں تنظیم کی مضبوطی، تعلیم، روزگار اور سماجی اتحاد کے عزم کے ساتھ کانفرنس کا اختتام ہوا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات