Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandوزیر خزانہ نے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی

وزیر خزانہ نے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،28؍مارچ: آج، ریاست کے وزیر خزانہ، رادھا کرشنا کشور نے گورنر نیز جھارکھنڈ ریاست کی یونیورسٹیوں کے چانسلر، سنتوش کمار گنگوار سے راج بھون میں ملاقات کی اور نیلامبر پیتامبر پلاموں کی عمارت کی تعمیر میں معیار اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرانے کے لیے گورنر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہوں نے قصوروار افسران جیسے رجسٹرار انچارج، ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر، سی سی ڈی سی اور پراکٹر وغیرہ کے خلاف فوری کارروائی کرنے پر زور دیا جو تحقیقات میں قصوروار پائے گئے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر سے متعلق معیار اور دیگر بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد ایجنسی کی درخواست کی۔قابل ذکر ہے کہ 13 فروری 2025 کو رادھا کرشن کشور، وزیر، جھارکھنڈ حکومت نے، نیلامبر- پیتامبر یونیورسٹی، پلامو کی عمارت کی تعمیر کے معیار کو لے کر گورنر سے شکایت کی تھی۔ اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گورنر نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، مختلف بے ضابطگیوں کی چھان بین کی اور اپنی رپورٹ گورنر کو پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق تعمیراتی کام منظور شدہ تخمینہ کے مطابق نہ ہونے اور ٹھیکیدار کی جانب سے کام کم معیار کا پایا گیا۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے گورنر کو 25-2024 کے لیے ریاست کے محصولات کی وصولی اور ریاست کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات