Wednesday, February 18, 2026
ہومJharkhandدھنباد میں انتخابی درجہ حرارت عروج پر:

دھنباد میں انتخابی درجہ حرارت عروج پر:

وزیر حفیظ الحسن انصاری جے ایم ایم امیدوار کی حمایت میں میدان میں اترے

جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد ،17؍فروری: بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شہر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں حکومتِ جھارکھنڈ کے وزیر حفیظ الحسن انصاری جے ایم ایم (JMM) کے حمایت یافتہ میئر امیدوار چندر شیکھر اگروال کی انتخابی مہم کے لیے دھنباد پہنچے۔ ان کے ساتھ ٹنڈی سے جے ایم ایم کے ایم ایل اے متھرا مہتو بھی موجود تھے۔
نیا بازار اور واسع پورمیں عوامی رابطہ
انتخابی مہم کے تحت وزیر حفیظ الحسن نے نیا بازار اور واسع پورکے علاقوں میں عوامی رابطہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات میں جے ایم ایم کے حمایت یافتہ امیدوار چندر شیکھر اگروال کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ وزیر نے کہا کہ شہر کی عوام سابق میئر کے دورِ اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے بخوبی واقف ہے۔ سڑکوں، نالیوں، پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کو مضبوط بنانے کی سمت میں کی گئی کوششیں ہی ان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔
صنعت کار جاوید خان کی رہائش گاہ پر میٹنگ
پروگرام کے دوران وزیر صنعت کار جاوید خان کی رہائش گاہ پر بھی پہنچے، جہاں علاقے کے معززین کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں میونسپل کارپوریشن کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور ووٹرز تک پیغام پہنچانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جیت پر بھروسے کا اظہار
وزیر حفیظ الحسن نے یقین دلایا کہ اس بار بھی عوام ترقی کے نام پر ووٹ دیں گے اور چندر شیکھر اگروال کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بنائیں گے۔ وہیں ایم ایل اے متھرا مہتو نے کہا کہ ریاستی حکومت ترقی کے ایجنڈے پر مسلسل کام کر رہی ہے اور میونسپل کارپوریشن میں بھی اسی سوچ کی نمائندگی ضروری ہے۔ میئر کے عہدے کے لیے کئی اہم امیدوار میدان میں ہیں، جس سے انتخابی مقابلہ کافی دلچسپ ہو گیا ہے۔ ایسے میں بڑے لیڈروں کی سرگرمی انتخابی مساوات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات