Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandرانچی میں مسجد جعفریہ سےآٹھویں محرم کوماتمی جلوس نکلا

رانچی میں مسجد جعفریہ سےآٹھویں محرم کوماتمی جلوس نکلا

6 جولائی کو دسویں محرم کا جلوس دوپہر ایک بجے نکالاجائے گا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی04 جو لا ئی(راست):ہر سال کی طرح اس سال بھی امام حضرت علی ؓکے فرزند حضرت عباسؓ کی شہادت کی یاد میں انجمن جعفریہ کے زیراہتمام مسجد جعفریہ رانچی سے علم کا ماتمی جلوس نکالا گیا۔ جو چرچ روڈ، چونا مندر، ڈاکٹر فتح اللہ روڈ سے ہوتا ہوا واپس مسجد جعفریہ پہونچا۔ اس سے قبل مسجد جعفریہ میں مجلس امام حسین کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس کو جھارکھنڈ وقف بورڈ کے رکن نیز مسجد جعفریہ رانچی کے امام و خطیب حاجی مولانا سید تہذیب الحسن رضوی نے خطاب کیا۔ جنہوں نے لشکر حسینی کے سپہ سالار حضرت عباس کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بھائی بھائی کی طاقت ہوتا ہے، ایک بھائی دوسرے بھائی کا بازو ہوتا ہے۔ امام حسین کے مضبوط بازو کا نام حضرت عباس تھا۔ حضرت عباسؓ اپنے والد کی طرح بہت بہادر اور دلیر تھے۔ آپ کی بہادری کا یہ عالم تھا کہ 7 سال کی عمر میں جنگ صفین میں دشمنوں کو علی نظر آنے لگے۔ کربلا میں جب وہ بچوں کی پیاس بجھانے کے لیے پانی لینے نکلے تو دشمنوں نے انہیں گھیر لیا اور ان پر اس طرح حملہ کیا کہ ان کا دایاں بازو کٹ گیا۔ کچھ دیر بعد دشمنوں نے پھر حملہ کیا اور ان کا بایاں بازو بھی کٹ گیا۔ لیکن اس کے بعد بھی وہ کوشش کرتے رہے تا کہ پانی کے چند قطرے بچوں تک پہنچ سکیں۔ لیکن ایک تیر اس طرح آیا کہ مشکیزہ (برتن) میں سوراخ ہو گیا اور پانی بہہ گیا۔ جب پانی بہہ گیا تو حضرت عباس کی قوت نے جواب دے دیا۔اور دشمنوں کے حملے سے زخمی ہو کر گھوڑے سے نیچے گر پڑے۔ اور کربلا میں شہید ہوئے۔ انہیں کی یاد میں دنیا بھر میں حضرت عباس کا علم نکالا جاتا ہے۔ جیسے ہی مسجد جعفریہ سے علم کا جلوس نکالا گیا تو پورا علاقہ یا عباس، ہاے عباس کے نعروں سے گونج اٹھا۔ جلوس کی قیادت حضرت مولانا حاجی سید تہذیب الحسن رضوی نے کی۔ اس موقع پر سینٹرل محرم کمیٹی کے جنرل سکریٹری عقیل الرحمن، ترجمان محمد اسلام، عادل رشید، سید نہال احمد، ساگر کمار، سہیل سعید، طارق احمد، اشرف حسین رضوی، جاوید حیدر، ڈاکٹر ایم حسنین، جسیم رضوی، شاہ رخ حسن رضوی، ندیم رضوی، فراز، علی احمد نقی، اقبال فاطمی، شبر فاطمی سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اس موقع پر نوحہ خوانی غلام علی، قاسم علی، امیر گوپالپوری نے کی۔ 5 جولائی کو رات 8:30 بجے علم کا ماتمی جلوس انور ٹاور (انجمن پلازہ کے بغل) نزد وشوکرما مندر لائن سے نکالا جائے گا۔ یہ جلوس انجمن پلازہ، ڈاکٹر فتح اللہ روڈ ہوتے ہوے مسجد جعفریہ پہنچے گا اور وہاں پر اختتام پذیر ہوگا۔6 جولائی دسویں محرم کا جلوس دوپہر ایک بجے مسجد جعفریہ کے احاطے سے نکالا جائے گا۔ یہ چرچ روڈ، ٹیکسی اسٹینڈ، ڈیلی مارکیٹ، اردو لائبریری، انجمن پلازہ، ڈاکٹر فتح اللہ روڈ ہوتے ہوے کربلا چوک واقع کربلا پہنچے گا اور وہاں پر اختتام پذیر ہوگا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات