Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت خواجہ سراؤں کیلئےاعزازی تقریب کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت خواجہ سراؤں کیلئےاعزازی تقریب کا انعقاد

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 18جولائی: خواجہ سراؤں کے گروپ کے لوگوں کو سماج کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کے مقصد سے کلکٹریٹ اسمبلی ہال میں ایک پروقار تقریب کم ٹرانس جینڈر کارڈ تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔رام گڑھ کی ضلعی انتظامیہ ٹرانس جینڈر گروپ کو مرکزی دھارے سے جوڑنے اور باعزت زندگی گزارنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ مذکورہ بات ڈپٹی کمشنر فیض احمد ممتاز نے کلکٹریٹ اسمبلی ہال میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران کہی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر موجود ٹرانس جینڈر گروپ کے لوگوں سے کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خواجہ سراؤں کے مسائل کے بارے میں تفصیلی معلومات لیں۔خواجہ سراؤں کو قومی دھارے سے جوڑنے کے سلسلے میں ہونے والی میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے تبادلہ خیال کے دوران کلیکٹریٹ کے تحت مختلف محکموں میں خواجہ سراؤں کو یومیہ اجرت کی شرح پر روزگار فراہم کرنے کی ہدایت کی۔کلکٹریٹ اور بس اسٹینڈ، رام گڑھ میں ٹرانس جینڈر بیت الخلاء تعمیر کرنے کی ہدایت دی گئی۔ میٹنگ کے دوران وہاں موجود خواجہ سراؤں کے افراد کو شال اوڑھا کر اور پودا پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ خواجہ سراؤں کے 18 افراد کو شناختی کارڈ فراہم کیے گئے۔ میٹنگ میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر آشیش اگروال، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر اندو پربھا کھلکو اور رویندر گپتا موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات