Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandمدرسہ اسلامیہ محمودیہ میں تکمیل قرآن و عربی درجات کا ہواافتتاح

مدرسہ اسلامیہ محمودیہ میں تکمیل قرآن و عربی درجات کا ہواافتتاح

مولانا محمد اختر حسین مظاہری کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی

رانچی ،27مئی(راست)مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سرسا، مڑما، میسال مانڈر رانچی میں حضرت مولانا اختر مظاہری رحمۃ اللہ علیہ کے تعزیتی جلسہ حضرت مولانا نظام الدین ندوی ناظم کلیۃ النبات للتربیۃ الاسلامیہ پرہےپاٹ راتو رانچی وحال مقیم دبئی کی صدارت میں تکمیل قرآن کریم کے ساتھ ساتھ تعزیتی پروگرام ہوا۔ جلسہ کی نظامت مدرسہ کے ناظم ڈاکٹر عبد الجلیل قاسمی ندوی نے کی، سب سے پہلے جلسہ کا آغاز محمد آفتاب دشوالی کے تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس کے بعد محمد سلمان نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ اس کے فورا بعد تعزیتی تقریر کا آغاز ہوا ۔ مدرسہ عالیہ عربیہ کا نکے پتراٹولی سے اساتذہ کی ایک جماعت شریک ہوئ، جس میں سب سے پہلے مولانا معین صاحب مدرس مدرسہ عالیہ کانکے نے بات کی انہوں نے مولانا کے ساتھ اور ان کے حالات پر روشنی ڈالی اس کے بعد مولانا شہاب الدین مظاہری نے تعزیت سے متعلق اپنی بات کی، مولانا منصور مظاہری نے حضرت کے خصوصی لگاؤ سے متعلق تاثرات پیش کئے۔ اور یہ کہا کہ ان کی کمی نے پورے علاقہ اور خاص طور پر مدرسہ کو سنسان کر دیا ان کی موجودگی ہم تمام کے لیے خیر تھا جو اب نہیں ہے ، اس کے بعد حضرت مولانا تاج الدین قاسمی جو مدرسہ کے پورانے اساتذہ میں ہیں انہوں نے بھی اپنیتاثرات پیش کیے۔ اس کے بعد رانچی شہر سے آئے حضرت مفتی محمد طلحہ ندوی جنرل سیکرٹری مجلس علماء جھارکھنڈ وامام وخطیب جامع مسجد رانچی نے اپنی بات پیش کیں انہوں نے علماء کی اہمیت اور فضیلت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مولانا کے کارنامے جو علاقہ میں محنت کی اس کو اجاگر کیا اور ان کی حالت زنگی پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد تعزیتی سلسلہ کے ساتھ جلسہ کی دوسری کڑی تکمیل قرآن کریم جو دو بچوں نے کی محمد دانش بن امتیاز ہوچر ،محمد توصیف الرحمن۔ اس کے بعد مولانا خورشید ندوی ناظم تعلیمات کلیۃ النبات للتربیۃ الاسلامیہ پرہےپاٹ رانچی نے علم کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔اخیر میں صدر جلسہ مولانا نظام الدین نے مدرسہ ہذا کی ترقی کے لیے اور حضرت مولانا محمد اختر حسین صاحب مظاہری رحمۃ اللہ علیہ کی مغفرت کی دعا کی اور جلسہ کا اختتام ہوا ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات