دیوی پور،۲۶؍ اکتوبر:دیوی پور سرکل آفیسر کھوپلال رام کی طرف سے دو دن کا الٹی میٹم دینے کے بعد ایمس میں قائم غیر قانونی عارضی دکانوں کو دکاندار نے خود ہی ہٹا دیا ہے۔ تاہم بہت سے دکانداروں نے ابھی تک اپنی گنگٹی، بکس، میز، کرسیاں وغیرہ نہیں ہٹائی ہیں۔ لیکن دکان بند رکھی ہے۔ اس سلسلے میں سرکل آفیسر کھوپلال رام نے بتایا کہ ماضی میں بھی سرکل آفیسر کی جانب سے غیر قانونی دکانوں کو ہٹا کر خالی کرایا گیا تھا اور اس بار بھی انہیں خالی کرایا گیا ہے۔ ایمس انتظامیہ کو اپنی زمین پر قبضہ کرنا چاہیے۔تاکہ کوئی غیر قانونی طورپر استعمال نہ کرسکے۔



