ٹرائل کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 3 دسمبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے انہیں ای ڈی کے سمن کی عدم تعمیل سے متعلق کیس میں جسمانی پیشی سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت ہائی کورٹ کے جج جسٹس انیل چودھری کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے کیس کی میرٹ پر سماعت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ایک بڑی راحت ملی ہے، اور اب انہیں سماعت کے دن ٹرائل کورٹ میں جسمانی طور پر حاضر نہیں ہونا پڑے گا۔ سی ایم کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ اروناو چودھری اور ایڈوکیٹ دیپانکر رائے نے کیس پیش کیا۔











Users Today : 48
Users Yesterday : 219
Users Last 7 days : 1268
Users Last 30 days : 1536
Users This Month : 1522
Users This Year : 1536
Total Users : 4563079