Friday, January 16, 2026
ہومJharkhandانتہائی پسماندہ طبقہ مہاسبھا کی مرکزی کمیٹی تشکیل، ڈاکٹر امیش کمار صدر...

انتہائی پسماندہ طبقہ مہاسبھا کی مرکزی کمیٹی تشکیل، ڈاکٹر امیش کمار صدر منتخب

پسماندہ طبقات کو حقوق دلانے کیلئے سڑک سے ایوان تک تحریک چلائیں گے: امیش کمار

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 16؍ جنوری: ہوٹل سٹی پیلس، لال پور میں رویندر ورما کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ اور پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں اتفاق رائے سے مرکزی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس میں ڈاکٹر امیش کمار کو صدر، پریم ورما کو کنوینر، رویندر ورما کو پردھان جنرل سکریٹری، جمیل اختر کو نائب صدر، فیکو ٹھاکر، ستیندر ورما، ونود ٹھاکر، راجہ کرمکار، جمیل اختر آزاد کو عہدیداران اور چندیشور پرساد کو خزانچی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران کے طور پر شیونارائن حجام، امت ورما، جتیندر چندرونشی، سجیت شرما، نول کشور سنگھ سمیت 21 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر امیش کمار نے کہا کہ انتہائی پسماندہ طبقے میں جو ذاتیں آتی ہیں، انہیں جھارکھنڈ میں ان کے حقوق نہیں مل پا رہے ہیں۔ معاشرے کے لوگ ریزرویشن (تحفظات) کے فائدے سے بھی محروم ہیں۔ ان تمام ذاتوں کو حقوق دلانے کے لیے انتہائی پسماندہ طبقہ مہاسبھا تشکیل دی گئی ہے۔ ہم معاشرے کے لیے مضبوطی سے لڑیں گے اور ضرورت پڑی تو سڑک سے لے کر ایوان تک تحریک چلائیں گے۔ اس موقع پر کنوینر پریم ورما نے کہا کہ انتہائی پسماندہ طبقے میں 135 ذاتیں آتی ہیں۔ جھارکھنڈ میں سب کو ریزرویشن دینے کے نام پر حکومت نے محض دھوکہ دیا ہے۔ ہم بھرپور تحریک چلائیں گے اور اپنا حق لے کر رہیں گے۔پردھان جنرل سکریٹری رویندر ورما نے کہا کہ جھارکھنڈ میں انتہائی پسماندہ طبقات کی آبادی کافی زیادہ ہے، لیکن اس تناسب میں ہمیں سماجی اور سیاسی حقوق نہیں مل رہے ہیں۔انتہائی پسماندہ طبقے کو مضبوط کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ہم اسے پورے جھارکھنڈ میں مضبوط کریں گے اور اپنی پوری طاقت لگا دیں گے۔میٹنگ میں خاص طور پر فیکو ٹھاکر، راجیندر ورما، ونود ٹھاکر، جمیل اختر آزاد، راجہ کرمکار، جانیشور پال، امت ورما، جتیندر چندرونشی سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات