Friday, December 12, 2025
ہومJharkhandسی اے جی کی رپورٹ نے جھارکھنڈ میں ریت گھاٹوں کی صورتحال...

سی اے جی کی رپورٹ نے جھارکھنڈ میں ریت گھاٹوں کی صورتحال پر سوال اٹھا ئے

رپورٹ میں ریت کے ذخائر میں 72 فیصد سے زیادہ کمی کا انکشاف

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 11 دسمبر:۔پرنسپل اکاؤنٹنٹ جنرل اندو اگروال نے ایک پریس کانفرنس میں جھارکھنڈ میں معمولی معدنیات کے انتظام میں چونکا دینے والی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا۔ سی اے جی کی رپورٹ کے مطابق، ریت کے گھاٹوں کے آپریشن، پتھر کی کانوں کے لیے لیز دینے اور کان کنی کے پٹوں کی نیلامی میں اہم بے ضابطگیاں ہوئیں، جس کے نتیجے میں ریاست کو کروڑوں روپے کا ریونیو نقصان پہنچا۔ بھارت کے Comptroller and Auditor General (CAG) نے جھارکھنڈ میں بڑے پیمانے پر ریت کی غیر قانونی کان کنی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔سی اے جی نے District Sand Report (DSR) 2017- 22 اور DSR 2022-27 کے تقابلی جائزے میں پایا کہ ریت گھاٹوں کا رقبہ بڑھنے کے باوجود ریت کی مقدار میں 72.23 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔
نمونہ گھاٹوں کا انتخاب
سی اے جی نے ریت گھاٹوں میں کان کنی اور ذخائر کے جائزے کے لیے 14 ایسے گھاٹوں کا انتخاب کیا جن میں کسی قسم کی کان کنی نہیں ہوئی تھی۔یہ گھاٹ دھنباد، پاکوڑ اور سِمڈےگا سے تعلق رکھتے ہیں۔جائزے کے لیے دھنباد کے چار، پاکوڑ کے چھ اور سِمڈےگا کے چار گھاٹ شامل کیے گئے۔
دونوں DSR رپورٹس میں بڑا فرق
رپورٹ میں ذکر ہے کہ DSR 2017- 22 کے مطابق ان گھاٹوں کا کل رقبہ 129.46 ہیکٹیئر تھا، جبکہ ان میں ریت کے ذخائر 51.02 لاکھ میٹرک ٹن بتائے گئے تھے۔ DSR 2022- 27 میں انہی گھاٹوں کا رقبہ بڑھ کر 172.21 ہیکٹیئر ہو گیا، مگر ریت کے ذخائر کم ہو کر صرف 14.11 لاکھ میٹرک ٹن رہ گئے۔یوں دونوں رپورٹس کے مطابق بغیر کان کنی کے رقبہ بڑھنے کے باوجود ریت میں 72.23 فیصد کمی دیکھی گئی۔
سی اے جی کا نتیجہ
سی اے جی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ریت میں اس قدر کمی عام قدرتی عوامل جیسے موسم یا بارش سے ممکن نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق اس میں غیر قانونی کان کنی کا واضح شبہ موجود ہے۔
سی اے جی کی تازہ ترین رپورٹ نے جھارکھنڈ کے صاحب گنج، چترا اور پالامو اضلاع میں لیز کی تقسیم میں سنگین بے ضابطگیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صاحب گنج میں ڈپٹی کمشنر نے اپنے دائرہ اختیار سے باہر 4.74 ہیکٹر اراضی کے لیے لیز کی منظوری دی، جسے ای-آکشن کے لیے رکھا جانا چاہیے تھا۔ چترا اور پالامو میں جنگلات کی زمین کو غیر کاشت کے طور پر دکھا کر آٹھ لیز دی گئیں۔ یہ 1980 کے جنگلات کے تحفظ کے ایکٹ کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات