آئی آئی ٹی ۔ آئی ایس ایم دھنباد کے 10 طلباء زخمی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 16 مارچ:۔ سنیچر کی رات سکم کے منگن ضلع میں ایک سڑک حادثے میں IIT-ISM دھنباد کے دس طلباء زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ رات 9:30 بجے کے قریب پکھشیپ جنگلاتی علاقے کے قریب اس وقت پیش آیا جب لاچنگ سے گنگٹوک جانے والی سیاحوں کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے 100 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ گاڑی میں IIT-ISM کے چھ مرد اور چار طالبات سفر کر رہی تھیں۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت تمام مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمی طلباء میں سے تین کو علاج کے لیے گنگٹوک کے ایس ٹی این ایم اسپتال بھیجا گیا ہے۔ باقی طلباء کا علاج منگن ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کیا گیا۔ سب محفوظ ہیں۔ ایک طالب علم کو معمولی چوٹیں آئیں۔ یہ تمام ایم بی اے سال اول کے طالب علم تین دن کی ہولی تعطیلات کے دوران سیر کے لیے سکم گئے تھے۔ آئی ایس ایم انتظامیہ کے مطابق سبھی محفوظ ہیں۔



