جدید بھارت نیوز سروس
چترا ، 23؍اپریل : بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج کے لیے چترا کیسری چوک پر ایک مشتعل جلوس نکالاگیا۔ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہو گی۔ ہندوستانی فوج اس واقعہ کو انجام دینے والے دہشت گردوں کو منھ توڑ جواب دے گی۔ اس احتجاجی پروگرام کی صدارت شہر اور دیہی ڈویژن کے صدر سنجے پرجاپتی اور سبودھ سنگھ گڈو نے کی، جن کی صدارت میں پتلا جلایا گیا۔ ڈاکٹر میرتیوجے سنگھ، بھولاپرساد ساہو، سوجیت جیسوال، ودیا ساگر آریہ، نے پروگرام میں بنیادی طور پر حصہ لیا اور کہا کہ یہ سناتن دھرم کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ سناتن دھرم کو تباہ کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اس موقع پر راکیش جھا، گوپال سونی، شیوکمار چوبے، گووند رام، شنکر سونی، ہری اوم کیسری، ابھیشیک کیسری، اشوک ساہو، بھوپیندر مشرا، سنیل اسنیہی، راجکمار ورما، چندن سونی، بھوانی رائے، کالی یادو، امت سنگھ، دیپک شرما، پردیپ سنگھ، ارجن سنگھ، پردیپ سنگھ، ارسلاد سنگھ وغیرہ شامل تھے ۔



