Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandآٹو ڈرائیور کے بیٹےنے اسکول اور کوچنگ دونوں میں ٹاپر بنے

آٹو ڈرائیور کے بیٹےنے اسکول اور کوچنگ دونوں میں ٹاپر بنے

فرینڈس آف ویکر سوسائٹی نے اس کی پڑھائی کی ذمہ داری لی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 19جولائی: جھونپڑی سے Xaverian تک، ایک آٹو ڈرائیور کے بیٹے سمیر شیخ نے تاریخ رقم کی، اسکول اور کوچنگ دونوں میں ٹاپر بن گئے، فرینڈس آف ویکر سوسائٹی نے اس کی پڑھائی کی ذمہ داری لی۔ سمیر شیخ، جو مولانا آزاد کالونی، رانچی کے رہنے والے ہیں، نے لواڈیہہ کے آسیس ہائی اسکول میں پڑھتے ہوئے 95 فیصد نمبر حاصل کرکے اپنے اسکول کا ٹاپر بن کر ایک مثال قائم کی ہے۔ سمیر کی مالی حالت بہت کمزور تھی جس کی وجہ سے اس کے انٹرمیڈیٹ میں داخلے کی فکر تھی۔ رانچی کے سنت زیویئر کالج میں انٹر سائنس میں داخلے کے لیے اس کا نام منتخب کیا گیا تھا لیکن پیسے کی کمی کی وجہ سے سمیر شیخ کالج میں داخلہ نہیں لے پائے تھے۔ بچوں کی درخواست، ان کی قابلیت اور بے بسی کو دیکھ کر کالج نے ایک دن کے لیے داخلہ پورٹل کھول دیا۔ ایسے میں ان کے ہنر اور جدوجہد کو دیکھ کر فرینڈس آف ویکر سوسائٹی نے ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور انہیں رانچی کے سنت زیویئر کالج میں داخلہ دلوایا۔ جس کے لیے فرینڈس آف ویکر سوسائٹی نے سمیر شیخ کوکالج کے نام پر36000 کا چیک دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر فرینڈس آف ویکر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری قمر صدیقی نے کہاکہ فرینڈس آف ویکر سوسائٹی کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کو تعلیم کے مرکزی دھارے سے جوڑنا اور انہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات