Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandپرم ویر عبدالحمید کی 92ویں یوم پیدائش منائی گئی

پرم ویر عبدالحمید کی 92ویں یوم پیدائش منائی گئی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، یکم جولائی (راست) پرم ویر عبدالحمید میموریل کمیٹی کے صدر منا بھائی کی قیادت میں پرم ویر عبدالحمید کا 92 واں یوم پیدائش کانٹا ٹولی میں واقع پرم ویر عبدالحمید میموریل سائٹ پر منایا گیا۔ کمیٹی کے تمام اراکین نے یادگاری مقام پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کمیٹی کے صدر منا بھائی نے کہا کہ اس ملک میں جب بھی بہادری بیان کی جائے گی، پرم ویر عبدالحمید کا نام لیا جائے گا۔ آج ملک کے نوجوانوں کو ایسے بہادر شخص کے بارے میں بتانے کی ضرورت ہے تاکہ ان نوجوانوں کے اندر بھی حب الوطنی کا جذبہ پروان چڑھے۔ ہماری کمیٹی پرم ویر عبدالحمید جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ ہم ملک اور سماج میں بھائی چارے اور اتحاد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ کمیٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ اختر حسین نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم یہاں شہید کے اعزاز میں کھڑے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ ملک کے لیے جان دینے والوں کا احترام کرنا اہل وطن کا اولین فرض ہے، یہ بات کسی کو نہیں بھولنی چاہیے۔ کمیٹی کے سیکرٹری محمد شہاب الدین نے کہا کہ آج ایسے بہادر بیٹوں کو تاریخ سے مٹانے کی سازش کی جا رہی ہے لہٰذا ہمیں ایسے موقعوں پر انہیں یاد دلانا چاہیے کہ کتاب کے صفحات سے شہداء کے نام تو مٹائے جا سکتے ہیں لیکن ان کے نام ہمارے دلوں سے کسی قیمت پر نہیں مٹائے جا سکتے۔ پرم ویر عبدالحمید ایک ایسا نام ہے جس کے کارنامے ہمیں ملک کے لیے مرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ پرم ویر عبدالحمید جینتی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے والوں میں خاص طور پر کمیٹی کے صدر منا بھائی، جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ اختر حسین، سیکرٹری محمد شہاب الدین، فیروز انصاری، اعجاز قریشی، رستم بھائی، راجہ، شیرو، نسیم بھائی، عبدالحق، عرفان اقبال، انعام الحق، مبین خان اور دیگر تمام ممبران شامل تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات