ہومJharkhandجھارکھنڈ میں بی جے پی کا 47 واں یوم تاسیس جوش و...

جھارکھنڈ میں بی جے پی کا 47 واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا

بی جے پی اقتدار کے لیے نہیں بلکہ ملک کی خدمت کیلئے سیاست کرتی ہے: آدتیہ ساہو

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 06؍ اپریل: ریاست جھارکھنڈ میں بی جے پی کا 47 واں یوم تاسیس پورے جوش و خروش سے منایا گیا۔ رانچی میں واقع صوبائی دفتر میں منعقدہ مرکزی تقریب میں قائدین نے پارٹی کی نظریاتی بنیادوں اور کارکنوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ریاستی صدرآدتیہ ساہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایک نظریہ ساز جماعت ہے، جو آج کروڑوں کارکنوں کی محنت سے ایک ’برگد‘ (تناور درخت) بن چکی ہے، جس کا سایہ ملک کے 140 کروڑ عوام کو میسر ہے۔ انہوں نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو کبھی بی جے پی کی دو سیٹوں پر ہنستے تھے، آج دنیا ان کی حالت پر ہنس رہی ہے۔ بی جے پی سیاست کو اقتدار کے لیے نہیں بلکہ ‘راشٹر ہت ‘ (ملک کے مفاد) اور ‘انتودیا ‘ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ قائد حزب اختلاف بابولال مرانڈی نے کہا کہ بی جے پی کے لیے ‘ملک سب سے پہلے ‘ ہے۔ انہوں نے ایٹمی تجربات، دفعہ 370 کے خاتمے اور رام مندر کی تعمیر جیسی کامیابیوں کا سہرا مودی حکومت اور کارکنوں کی انتھک جدوجہد کے سر باندھا۔ انہوں نے زور دیا کہ مضبوط بی جے پی ہی ایک مضبوط اور ‘وشو گرو ‘ بھارت کی ضامن ہے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری کرم ویر سنگھ نے پارٹی کے تاریخی سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح شیاما پرساد مکھرجی اور دین دیال اپادھیائے کے لگائے ہوئے پودے نے 14 کروڑ سے زائد ارکان کی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کی شکل اختیار کر لی ہے۔
تقریب کی خاص باتیں:
آغاز: عظیم شخصیات کے مجسموں پر گلباری اور ‘وندے ماترم ‘ کے ترانے سے ہوا۔
پرچم کشائی: ریاستی صدر آدتیہ ساہو، بابولال مرانڈی، رگھوور داس اور ارجن منڈا سمیت تمام بڑے لیڈروں اور کارکنوں نے اپنے گھروں اور دفاتر پر پارٹی کا پرچم لہرایا۔
آئندہ پروگرام: یوم تاسیس کی مناسبت سے 5 اپریل سے 12 اپریل تک ریاست بھر میں منڈل اور ضلع کی سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پر پارٹی کے متعدد سینئرعہدیداران اور ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی، جس سے تنظیم کے اتحاد اور طاقت کا بھرپور مظاہرہ ہوا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات