Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandحضرت قطب الدین رسالدار بابا کا 218 واں عرس آج سے شروع

حضرت قطب الدین رسالدار بابا کا 218 واں عرس آج سے شروع

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10؍ ستمبر: ڈورنڈہ میں واقع حضرت قطب الدین رسالدار شاہ بابا کا 218 واں سالانہ 5 روزہ عرس بروز جمعرات 11 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، عرس 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ عرس میں سرپرست کے طور پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور مہمان خصوصی راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ دھیرج ساہو ،مہمانان اعزازی کے طور پر راجیہ سبھا کے رکن مہوا ماجی، شہری ترقیات اور سیاحت کے وزیر سدیوئے کمار سونو، وزیر صحت عرفان انصاری، وزیر محنت سنجے یادو، سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے، ایم ایل اے نشاط عالم، ایم ایل اے راجیش کچھپ، ایم ایل اے نمن وکسل کونگاڑی،جے ایم ایم کے سینئرلیڈر اور ترجمان سپریو بھٹاچاریہ اور انتظامی جانب سے ریاست کے ڈی جی پی انوراگ گپتا، ڈی سی منجو ناتھ بھجنتری، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی چندن کمار سنہا، ایس ڈی ایم رانچی اتکرش کمار، سٹی ایڈمنسٹریٹر سوشانت گورو، سٹی ایس پی اجیت کمار، پرمود کمار مشرا ہٹیا پولیس ڈی ایس پی، دیپیکا پرساد،انچارج تھانہ ڈورنڈا اور دیگر مہمانان عرس میں شرکت کر رہے ہیں۔ عرس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس بار عرس میں تفریح کے لیے مختلف قسم کے جھولے لگائے جا رہے ہیں۔ عرس میں 14 اور 15 ستمبر بروز اتوار اور سوموار کو قوالی کا شاندار مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ قوالی کے اسٹیج کا افتتاح اتوار 14 تاریخ کو ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کریں گے۔ قوالی کا عظیم الشان مقابلہ ممبئی کے مشہور قوال جنید سلطانی اور عظیم نازاں کے درمیان ہوگا۔ان تمام میں درگاہ کے اطراف سے صدر ایوب گدی، جنرل سیکرٹری محمد جاوید انور، نائب صدر رضوان حسین، ڈپٹی سیکرٹری ذوالفقار علی بھٹو، میڈیا انچارج شاہد خان اور سمیر حجازی موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات