Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandتلنگانہ کے وزیر زراعت نے جھارکھنڈ کی وزیر زراعت کا پرتپاک استقبال...

تلنگانہ کے وزیر زراعت نے جھارکھنڈ کی وزیر زراعت کا پرتپاک استقبال کیا

ابتدائی ملاقات میں دھان کی کاشت اور جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی؍تلنگانہ 27 اپریل:تلنگانہ کے زراعت اور تعاون و ہینڈلوم ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ کے وزیر ٹی ناگیشور راؤ نے حیدرآباد میں جھارکھنڈ کی زراعت، حیوانات اور تعاون کی وزیر شلپی نیہاترکی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ حیدرآباد میں وزیر زراعت شلپی نیہا ترکی کے ساتھ ابتدائی میٹنگ کے دوران باغبانی کی ڈائرکٹر شیخ یاسمین باشا کے ساتھ تلنگانہ محکمہ زراعت کے سکریٹری ایم رگھونندن راؤ بھی موجود تھے۔ابتدائی میٹنگ میں تلنگانہ میں دھان کی فصل کی پیداوار اور ذخیرہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تلنگانہ حکومت نے زراعت کے شعبے میں بہتر کارکردگی کے لیے زراعت کے افسران کی بڑی تعداد کو بحال کیا ہے۔ جو کسانوں کے لیے ان کی کاشتکاری میں سب سے زیادہ مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔میٹنگ میں تلنگانہ حکومت کی طرف سے زراعت کے میدان میں اپنائی جارہی جدید ٹیکنالوجی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 28 اپریل سے وزیر شلپی نیہاترکی جھارکھنڈ کے عہدیداروں کے ساتھ تلنگانہ کے اداروں کا دورہ کریں گی اور ان کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات