جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 6 اکتوبر:۔ پولیس پر حملہ کرنے کے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔ ضلع کے مانڈر تھانہ علاقہ کے رہنے والے امرجیت کمار سنگھ نے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کے دوست آنند ایکا کو ادھانو پاہن نے غیر قانونی ہتھیار کے بٹ سے پیٹ کر زخمی کر دیا۔ جس کے بعد پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ادھانو پاہن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ ان کی اطلاع پر واردات میں استعمال ہونے والا دیسی ساختہ پستول برآمد ہوا۔ جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ ادھانو پہان کی سابقہ مجرمانہ تاریخ ہے، اس کے خلاف چانہو اور مانڈر تھانوں میں مقدمہ درج ہے۔



