جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10 اکتوبر: رانچی کے سابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) چھوی رنجن کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے، کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت دے دی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت دیے جانے کے بعد چھوی رنجن کی جیل سے رہائی کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 4 مئی 2023 کو گرفتار کیا تھا، اور تب سے وہ عدالتی حراست میں تھے۔ چھوی رنجن کی درخواست پر سپریم کورٹ کے جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جویمالا باغچی کی بنچ میں سماعت ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) کی عدالت اور جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔6 اگست کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سوجیت نارائن پرساد کی عدالت نے بھی ان کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔



