ہومJharkhandہزاری باغ: رام نومی کے دوران ہوئے قتل کے واقعات کا خلاصہ،...

ہزاری باغ: رام نومی کے دوران ہوئے قتل کے واقعات کا خلاصہ، ایس آئی ٹی نے 5 ملزمان کو کیا گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس
ہزاریباغ،4؍اپریل: ضلع میں تاریخی رام نومی کے موقع پر اس سال تین افراد کی مشتبہ موت نے پورے ضلع کو ہکا بکا کر دیا تھا۔ انتظامیہ کے سامنے ملزمان کی گرفتاری ایک بڑا چیلنج تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام تینوں واقعات کا پردہ فاش کر دیا ہے۔
جھنڈا چوک کے پاس ہوا تھا واقعہ
رام نومی شوبھا یاترا کے دوران 29 مارچ کو جھنڈا چوک کے قریب گاڑی خانہ کلب کے جلوس میں ابھیشیک کمار کے قتل کے معاملے کا پولیس نے انکشاف کر دیا ہے۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ جلوس کے دوران نشے کی حالت میں کچھ نوجوانوں نے ابھیشیک کمار پر تلوار، چاقو اور لاٹھی سے حملہ کر دیا۔ شدید زخمی ابھیشیک کو پہلے صدر ہسپتال اور پھر ریمس (RIMS) رانچی ریفر کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں لوہسنگنا تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر امت آنند کی قیادت میں تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں یہ شامل ہیں
گرفتار ملزمان میں 20 سالہ وجے کمار ونائک، 20 سالہ شیام کمار عرف کارو، 25 سالہ آدتیہ کمار ہری عرف آدی، 20 سالہ رشی کمار اور سمیر والمیکی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے تلوار، فولڈنگ (چائنیز) اور چاقو برآمد ہوا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ جلوس میں شامل ایک نوجوان سے جھگڑے کے بعد سب نے مل کر حملہ کیا اور پھر ناچتے گاتے آگے بڑھ گئے۔ بعد میں پتہ چلا کہ زخمی نوجوان دم توڑ گیا ہے۔واقعے کے بعد مشتعل اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جلوس کا راستہ روک دیا تھا۔ لاش جلوس کے راستے پر رکھ کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔ اس دوران ہزاری باغ کے صدر ایس ڈی او آدتیہ پانڈے نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا تھا کہ بہت جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جائے گی اور جو بھی قصوروار ہے اسے قانون سزا دے گا۔ یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم ہوا تھا۔
دوسرے واقعے کا بھی انکشاف
وہیں، 27 مارچ کی رات دیپو گڑھ میں مکیش سنگھ پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایس آئی ٹی نے 24 گھنٹے کے اندر ملزم راجو تھوتھا عرف پرنے کو گرفتار کر لیا تھا۔ موقع پر پولیس نے خون آلود بھجالی بھی برآمد کی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات