ہومJharkhandرام گڑھ میں فرسٹ ایڈ اور سی پی آر تربیتی ورکشاپ کا...

رام گڑھ میں فرسٹ ایڈ اور سی پی آر تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

ہنگامی حالات میں ابتدائی چند منٹ جان بچانے کیلئےانتہائی اہم ہیں:ڈی سی

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 13؍ اپریل: ضلع میں عام لوگوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بااختیار بنانے کے مقصد سے، ابتدائی طبی امداد (First Aid) اور سی پی آر (CPR) تربیتی پروگراموں کے سلسلے کے تحت آج مورخہ 13 اپریل 2026 کو رام گڑھ شہر میں واقع گرو نانک پبلک اسکول میں ایک روزہ ورکشاپ اور تربیتی پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر رام گڑھ فیض احمد ممتاز موجود رہے۔ اس دوران ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر آشیش اگروال بھی پروگرام میں شریک ہوئے اور حاضرین سے خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر فیض احمد ممتاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ابتدائی چند منٹ انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ اگر اس وقت صحیح طریقے سے ابتدائی طبی امداد اور سی پی آر دیا جائے تو کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کا مقصد ہر شہری کو اس طرح تربیت دینا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر “آپدا مترا” (مصائب میں مددگار دوست) کے طور پر کام کر سکے۔ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر آشیش اگروال نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام معاشرے میں آگاہی بڑھانے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں خود اعتمادی بھی پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے طلباء اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ سیکھی ہوئی مہارتوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنائیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔
قابل ذکر ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر قبل ازیں ضلع رام گڑھ میں ایک وسیع مہم چلا کر تقریباً 2 لاکھ لوگوں کو ابتدائی طبی امداد اور سی پی آر کی تربیت دی جا چکی ہے، جس سے ضلع کے ہر گھر میں ایک “آپدا مترا” تیار کرنے کی سمت میں ایک اہم کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ضلع میں دوبارہ اس قسم کے تربیتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ پروگرام کے دوران ماہر ٹرینرز نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد کی بنیادی تکنیکوں، سی پی آر دینے کے صحیح طریقے، حادثے کی صورت میں فوری ردعمل، اور زندگی بچانے والے اقدامات کے بارے میں عملی معلومات فراہم کیں۔ تربیت میں طلباء، والدین اور عام لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عملی مشقوں کے ذریعے ضروری مہارتیں سیکھیں۔ ضلع انتظامیہ رام گڑھ کی یہ پہل عام لوگوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے، جس سے مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر امداد کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس موقع پر انچارج آفیسر کانفیڈنشل سیکشن رویندر کمار گپتا، دیگر ضلعی سطح کے افسران، میڈیا کے نمائندے، بڑی تعداد میں اسکولی طلباء، والدین اور عام شہری موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات