جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 2جولائی: سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے کی 74ویں سالگرہ کانگریس بھون میں کیک کاٹ کر منائی گئی۔ اس موقع پر موجود ریاستی کانگریس کے صدر کیشو مہتو کملیش نے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی خواہش کی اور کہا کہ ان کی کامیاب سیاسی زندگی میں ان کا تعاون سماج کے تمام طبقات کی ترقی میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔وہ غلط پالیسیوں اور سماجی برائیوں کی مخالفت کرنے کے لیے نوجوانوں کے لیے تحریک کا ذریعہ رہے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر پردیپ یادو اور ریاستی کانگریس کے سابق صدر راجیش ٹھاکر نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیااور ان کی صحت مند زندگی کی خواہش کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ سبودھ کانت سہائے، جو نوجوانوں کے لیے ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہے ہیں، اپنی ابتدائی سیاسی زندگی سے ہی جدوجہد کی علامت رہے ہیں۔ اس موقع پر انہیں مبارکباد دینے والوں میں کانکے کے ایم ایل اے سریش بیٹھا، راکیش سنہا، سونال شانتی، کمل ٹھاکر، سریندر سنگھ، دیپک لال، راجن ورما، گوپال اپادھیائے، سوریہ کانت شکلا، اجول تیواری، دنیش لال سنہا، نرنجن شرما، جگدیش ساہو اوراجے سنگھ موجود تھے۔



