جدید بھارت نیوز سروس
بوکارو،29مارچ:۔ رام نومی اور عید کے حوالے سے سب ڈویژن سطح پر امن کمیٹی کا اجلاس بیرمو سب ڈویژن آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جس میں انتظامیہ نے تہوار کے حوالے سے کئی ہدایات دیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ دیکھا جا رہا ہے کہ تہواروں کے دوران تنازعات کی وجہ سوشل میڈیا ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے بتایا کہ ڈمری میں ایک خصوصی سوشل میڈیا ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر ہر پوسٹ پر نظر رکھے گی۔ ساتھ ہی تہوارکے دوران ڈی جے ساؤنڈ پر پابندی لگانے کی بھی بات ہو رہی ہے۔ جبکہ رام نومی پر اکھاڑہ میں نکالے جانے والے جلوس کے سلسلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ جبکہ دونوں برادریوں کے لوگوں سے یہ تہوار مل کر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔ وہیں کسی بھی شکایت یا واقعہ کے بارے میں انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی اطلاع پولیس کو دیں۔ میٹنگ میں ڈمری ایل آر ڈی سی ، ایس ڈی پی او، تمام تھانہ انچارج اور تمام برادریوں کے لوگ موجود تھے۔



