Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ایکتا فٹبال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں...

ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ایکتا فٹبال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں شامل ہوئے

کہا: کھیل صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ سماجی اتحاد کا سبق سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی؍ ہزاریباغ: ہزاریباغ کے کھٹرا پنچایت واقع گرین پارک اسٹیڈیم میں ایکتا فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ ٹورنامنٹ کا آج فائنل مقابلہ جوش و خروش کے ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر محمد معصوم پرویز نے آئے ہوئے سبھی مہمانوں کا استقبال کیا۔ موقع پر نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ خان نے کہا کہ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ نوجوانوں کو نظم و ضبط، قیادت، ٹیم اسپرٹ اور سماجی اتحاد کا سبق سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کے مقابلے نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ معاشرے میں بھائی چارے، ہم آہنگی اور تعاون کے جذبے کو بھی تقویت دیتے ہیں۔ کھیل میں ہار جیت لگی رہتی ہے۔ جو ہارتے ہیں وہ مزید سیکھتے ہیں۔ اس لئے شکست کھانے پر دل شکنی کی بجائے حوصلہ سے کام لیں اور اپنے کھیل کو بہتر کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کھیل جسم کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما کیلئے بھی بہت ضروری ہے۔ آج کھیل میں مختلف راہ ہموار کئے جا رہے ہیں۔ آپ اس کھیل کو اپنے مستقبل کیلئے بھی منتخب کر سکتے ہیں۔ ہماری حکومت کھیل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کھیل کو فروغ دینے کی سمت میں مسلسل کوشاں ہیں اور ریاست جھارکھنڈ میں کھیل کی ترقی کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی سمت میں بھی حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کھلاڑیوں کے مستقبل سنوارنے کیلئے پرعزم ہیں۔ تقریب میں مہمان اعزازی کے طور پر سماجی کارکن آصف محمود جمشید پور اور سجاد اختر رانچی، صدر اسمبلی حلقہ کے سابق امیدوار منا سنگھ موجود رہے۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے نوجوان کھیل کے ذریعے ریاست اور ملک کا نام روشن کریں۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ سنسنی خیز فائنل میچ ہزاری باغ بلز الیون اور رام گڑھ کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ فاتح ٹیم کو 1 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا اور رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے سے نوازا گیا۔ تقریب کی کامیابی پر تمام مہمانوں کی طرف سے چیف آرگنائزر محمد معصوم پرویز اور ان کی ٹیم کی محنت کو سراہا گیا۔ اس موقع پر مذکورہ کے علاوہ کھٹرا پنچایت کے مکھیا انوار الحق، شاہ جہاں خان، عبید اللہ ملک، مطیع، عظیم، سابق پرمکھ بابر انصاری، مکھیا اشوک کمار سمیت دیگر کھیل شائقین موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات