Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandسرکار کے ایک سال پورے ہونے پر مورہابادی میں خصوصی تقریب آج

سرکار کے ایک سال پورے ہونے پر مورہابادی میں خصوصی تقریب آج

ڈی آئی جی نے سکیورٹی کا جائزہ لیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 27 نومبر: جھارکھنڈ حکومت کی تشکیل کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مورابادی گراؤنڈ میں 28 نومبر کو ایک عظیم الشان تقرری خط تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہونے والی ہے۔ اس اہم تقریب کے دوران مضبوط امن و امان کی برقراری اور سیکورٹی فورسز کی مناسب تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے آج ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔میٹنگ کی صدارت رانچی زونل آئی جی منوج کوشک نے کی۔ جائزہ کے دوران آئی جی اور ایس ایس پی نے پنڈال اور اس کے گردونواح میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تقریب کے کامیاب اور پرامن اختتام کو یقینی بنانے کیلئے موجود تمام پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ہجوم کو کنٹرول کرنے، ٹریفک کے انتظام اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے ضروری حفاظتی معیارات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ پنڈال میں واضح داخلی اور خارجی راستوں کو یقینی بنانے، معزز مہمانوں کی سیکورٹی اور ریپڈ رسپانس ٹیم کی تعیناتی کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ایس ایس پی راکیش رنجن، سٹی ایس پی، رورل ایس پی، ٹریفک ایس پی، اور کئی دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات