جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،16؍مئی: سی بی ایس ای 12ویں بورڈ امتحان کے نتائج میں بایوم انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ شیوانشی شرما سائنس اسٹریم میں اسٹیٹ ٹاپر بنی ہیں۔ شیوانشی نے 2.99فیصد نمبرات حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان اور اساتذہ کا نام روشن کیا ہے، بلکہ پورے جھارکھنڈ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ فی الحال وہ رانچی میں واقع بایوم انسٹی ٹیوٹ میں رہ کر نیٹ یو جی (NEET UG) کی تیاری کر رہی ہیں، جہاں وہ دو سالہ بیچ کی طالبہ ہیں۔ شیوانشی کی اس کامیابی پر ادارے میں خوشی کا ماحول ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پنکج سنگھ نے کہا کہ شیوانشی نے اپنی محنت، نظم و ضبط اور مسلسل مشق کی بدولت یہ مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دوسرے طلبہ کے لیے بھی مشعل راہ بنے گی۔ انہوں نے شیوانشی کو بہت بہت مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پنکج سنگھ نے بتایا کہ شیوانشی ادارے کے اساتذہ کی رہنمائی میں میڈیکل کے داخلہ امتحان نیٹ یو جی کی تیاری کر رہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ آگے بھی اسی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ شیوانشی کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ درست سمت، محنت اور لگن سے کسی بھی ہدف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595212