Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandجمشیدپور میں یوم شہادت پر شیخ بھکاری اورٹکٹ امرائو سنگھ یاد کئے...

جمشیدپور میں یوم شہادت پر شیخ بھکاری اورٹکٹ امرائو سنگھ یاد کئے گئے

جمشید پور ۸؍جنوری ( راست)مومن انصار سبھا، ایم ایس آئی ٹی آئی جواہر نگر کے زیرِ اہتمام شہداء کو یاد کیا گیا ۔ جانباز شہید شیخ بھکاری ، ٹکٹ امرائو سنگھ کو رانچی کے پاس انگریزوں نے چٹو پل گھاٹی میں پھانسی کی سزا دی تھی ۔ اس موقع پر جناب خالد اقبال ریاستی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخی جانبازوں کو یاد کرنا ، ان کی قربانیوں کو عزت دینا اور سماج کو ان کے کام سے متاثر کرنا آج کے دور میں ضروری ہے ۔ شیخ بھکاری اور دوسرے مجاہدِ آزادی کو خراجِ عقیدت ہم آج پیش کرتے ہیں ۔ شیخ بھکاری جھارکھنڈ کے ایک زمیندار اور خوشحال گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے عمرائو سنگھ کے ساتھ مل کر ۱۸۵۷؁ کی جنگِ آزادی میں انگریزی حکمراں کے خلاف لڑائی لڑی اور شہید ہوئے ۔ ہم حکومت جھارکھنڈ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے نام پرسڑک ، ایک یونیور سٹی ، ایک اسپتال ، ایک اسٹیڈیم اور نصاب کی کتاب میں شامل کیا جائے ۔ جھارکھنڈ کے ٹیپو سلطان کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ۔
شیخ بھکاری فائونڈیشن نےخراجِ عقیدت پیش کیا
شیخ بھکاری فائنڈیشن جمشید پور کے زیرِ اہتمام مدرسہ دار القرآن عربیہ ذاکر نگر میں شیخ بھکاری اور ٹکٹ امرائو سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر قرآن خوانی شمسی رضوی نے پیش کی اس کے بعد مغفرت کی دعاہ کی گئی ۔ اس موقع پر ادارے کے کنوینر فیاض احمد خاں ، صدر شیخ بدر الدین ، پروفیسر جاوید اختر انصاری، تنویر عالم ، محمد شفیق ، اسلام خاں ، ببلو ، مشتاق عالم ، باقر حسین ، محمد پرویز اختر کے علاوہ تمام مدرسے کے طلبا موجود تھے ۔ اس موقع پر طلبا کے درمیان پروگرام کے آخر میں کمبل تقسیم کیا گیا ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات