جدید بھارت نیوز سروس
رانچی:- 21/جنوری 2026کو ریاست جھارکھنڈ کے عظیم علمی قلعہ الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز کا سالانہ دستار عالمیت، حفظ وقراءت بموقع شان حبیب کانفرنس اپنی روایتی شان بان کے ساتھ انعقاد پزیرہواصدارت پیرطریقت حضرت علامہ سید شاہ علقمہ شبلی قادری زیب سجادہ خانقاہ منعمیہ مظہریہ رانچی وصدر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ علماءومشائخ بورڈ نے فرمایا.اس کانفرنس میں مہمان خصوصی شہزادہ حضور حافظ ملت ،گل گلزار عزیزیت حضرت علامہ عبدالحفیظ عفی عنہ سربراہ اعلیٰ الجامعۃ الاشرفیہ عربک یونیورسٹی مبارک پور اعظم گڑھ یوپی قدم رنجہ فرماے اور اپنے دعائیہ کلمات سے مجمع عام کو مشرف کیا اور اپنے حلقہ ارادت میں شامل فرمایا.نقیب ہندوستان حضرت مولانا محمد حسن رضا اطہر بکاروی نے اپنے انفرادیاندازنظامت سے سامعین کو مسحورکردیا، نبیرہ حضور حافظ ملت، نعیم ملت مولانا نعیم الدین عزیزی، مصباحی نے بھی عوام اہل سنت سے خطاب کرتے ہوئے مدارس اسلامیہ کی اہمیت اور افادیت پرروشنی ڈالی اور فرمایا کے مدارس کی ضرورت ہمارے کھانے سے زیادہ اہم ہے اس لیے کہ اگر انسان کھانا نہیں کھاےگا تو ایک ہفتہ میں مرجاےگا لیکن مدارسِ اسلامیہ مرگئے تو ہم بھی مرجائیں گے اور ہماری نسلیں بھی تباہ برباد ہوجائیں گی.
فارغین کی تعداد پچیس ہے.تفصیل اس طرح ہے. تین عالم دین حضرت مولانا محمد افتخار احمد بن محمد جلال الدین دیوگھر، مولانا غلام غوث بن محمد نعیم الدین گریڈیہ، مولانا غلام سرور بن محمد محفوظ عالم اورنگ آباد. فارغین حفاظ. حافظ محمد سبطین رضا بن مولانا نسیم الدین رضوی گریڈیہ، حافظ محمد شاہ جہاں انصاری بن محمد عابد انصاری رانچی ،حافظ محمد شوکت عالم بن عبدالشکور کوڈرما،حافظ محمد چاند رضا بن محمد نعیم میاں پلاموں،حافظ محمد پرویز عالم بن محمد نسیم چترا، حافظ محمد اشرف رضا بن محمد سہراب انصاری جموئی ،حافظ محمد الیاس انصاری بن محمد مقبول انصاری پلاموں،حافظ محمد حامدرضا بن مولانا نسیم اختر استاذ اسلامی مرکز. فارغین قرا. قاری محمد احسان رضا بن محمد محمد اقبال انصاری گیا بہار، قاری غلام مدثر بن عبدالحمید بلرامپور چھتیس گڑھ، قاری محمد فرحان رضا بن محمد مظہرالحق گڈا،قاری محمد سبطین رضا منظربن مولانا فیاض احمد نوری اتردیناجپور، قاری سید فضل رسول بن علامہ سید شاہ عبدالسلام قادری صاحب گنج،قاری محمد سبطین رضا بن مفتی محبوب عالم مصباحی صاحب گنج، قاری سید منظر حسن بن علامہ سید شاہ معین الدین حسن قادری صاحب گنج، قاری مجیب اللہ بن محمد ماجد انصاری گریڈیہ، قاری محمد ساجدرضا بن محمد حنیف انصاری گریڈیہ، قاری منیر عالم بن غیاث الدین بلرامپور چھتیس گڑھ، قاری محمد واجداکرم بن مولانا محمد اسلم مرحوم ہزاری باغ، قاری محمد عاشق انور بن محمد اشہد شیخ صاحب گنج،قاری محمد نصیر عالم بن محمد اسلم بلرامپور چھتیس گڑھ، قاری محمد نشاط اختربن محمد شکیل احمد گڈا. اس کے علاوہ شہر کے بیشتر علماے کرام اہل سنت نے شرکت کی. صلاۃ وسلام اور حضور عزیز ملت کی دعاپر مجلس ختم ہوئی. اسلامی مرکز کے صدرجناب الحاج عبدالقادرربانی اور سیکریٹری عقیل الرحمن نے جملہ مہمانان کاتہ دل سے شکریہ اداکیا، شہرواطراف کے تمام ائمہ مساجد، علماء کرام اور عامۃ الناس نے کافی تعداد میں شرکت کی۔



