جدید بھارت نیوز سروس
مدھو پور،۱۹؍ فروری: سب ڈویژنل آفس میں ریڈ کراس کے سابق صدر راجیو کمار کی صدارت میں ایس ڈی او نے موجودہ ممبران سے مشاورت کی جس میں سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ 1 ؍مارچ کو منعقد کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔ ایس ڈی او نے کہا کہ اس موقع پر سوسائٹی کے انتخابی عمل کو سالانہ عام اجلاس میں نافذ کرنا ہے ، سکریٹری مہیندر گھوش ، فیاض قیصر ، آستانند جھا ، اروند کمار ، وجے پرکاش منڈل ،سوچیتا گھوش ، محمد ممتاز، گولڈی خان وغیرہ موجود تھے۔



