Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandایک بار پھر آ رہی ہے ’سرکار آپ کے دوار‘

ایک بار پھر آ رہی ہے ’سرکار آپ کے دوار‘

18 نومبر سے 15 دسمبر تک ریاست بھر میں لگائے جائیں گے کیمپ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 4 نومبر:۔جھارکھنڈ حکومت نے ریاست بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے مقصد سے ’’آپ کی یوجنا، آپ کی سرکار، آپ کے دوار‘ پروگرام کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرام 18 نومبر سے 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس کا مقصد عام شہریوں کو حکومت کی فلاحی اسکیموں کا براہِ راست فائدہ فراہم کرنا اور ان کی شکایات و درخواستوں کا موقع پر ہی ازالہ کرنا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، اس پروگرام کے تحت پنچایت سطح پر خصوصی کیمپ منعقد کیے جائیں گے، جہاں مختلف سرکاری محکمے اپنی اسکیموں سے متعلق معلومات فراہم کریں گے اور عوام سے ان کی درخواستیں حاصل کریں گے۔ موصول ہونے والی درخواستوں کا موقع پر ہی تصفیہ کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ پروگرام کے بنیادی مقاصد میں عوام کو ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیموں سے آگاہ کرنا، متعلقہ شکایات و درخواستوں کو وصول کرنا، ان کا ازالہ کرنا، اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فلاحی اسکیموں کے دائرے میں لانا شامل ہے۔
حکومت نے اس پروگرام کے دوران مختلف اہم اسکیموں کو شامل کیا ہے، جن میں نمایاں ہیں:
جھارکھنڈ وزیر اعلیٰ میّاں سمّان یوجنا، ابوا صحت سرکشا یوجنا، ابوا آواس یوجنا، وزیر اعلیٰ پشو دھن یوجنا، برسا ہریت گرام یوجنا، کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم، سرورجن پنشن یوجنا، ساوتری بائی پھُولے کشوری سمردھی یوجنا، ہراراشن کارڈ، برسا سنچائی کوپ سنوردھن یوجنا، وزیر اعلیٰ روزگار سرجن یوجنا، گروجی اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم، اور ذات، رہائشی و آمدنی کے سرٹیفکیٹس کی فراہمی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مہم ’’سیچوریشن موڈ‘‘ میں چلائی جائے گی تاکہ ہر مستحق فرد تک فلاحی اسکیموں کا فائدہ پہنچے۔ اس کے علاوہ، کیمپوں میں موصول ہونے والی شکایات کو پوری شفافیت کے ساتھ پورٹل پر درج کیا جائے گا اور ممکنہ حد تک موقع پر ہی نمٹا دیا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات