سنجے سیٹھ نے سر گنگارام اسپتال پہنچ کر شیبو سورین کی عیادت کی
جدید بھارت نیوز سروس:نئی دہلی، 28 جون: وزیر مملکت برائے دفاع اور رانچی کےایم پی سنجے سیٹھ نے نئی دہلی کے سر گنگارام اسپتال پہنچ کرجھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا کے رکن دیشوم گرو شیبو سورین کی صحت کے بارے میں جانکاری لی۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد سیٹھ نے کہا کہ دیشوم گرو کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ بہت جلد وہ جھارکھنڈ کو آشیرواد دینے کے لیے ہمارے درمیان ہوں گے۔



