جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،27مئی: جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل میٹرک کے امتحان میں راعین اردو گرلز ہائی اسکول کا نتیجہ 92.2 فیصد رہا۔ میٹرک کے امتحان کے نتائج کا اعلان منگل کو ہوا جس میں راعین اسکول رانچی کی لڑکیوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا! ثنا نعمت 91% نمبروں کے ساتھ اسکول ٹاپر کے طور پر ابھری جبکہ وہ 82.2% نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں! جبکہ شفا امرین اور تحسین پروین نے مشترکہ طور پر 82.20 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسکول کی پرنسپل فرحین ناز نے بتایا کہ امتحان میں کل 90 طلبہ شریک ہوئے۔ جس میں 28 طلباء فرسٹ ڈویژن اور 47 طلباء سیکنڈ ڈویژن میں پاس ہوئے ہیں۔امتحان کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، اسکول انتظامیہ اور پرنسپل نے طلباء کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی! لڑکیوں کو مبارکباد دینے والوں میں اسکول کے سیکرٹری شاہد سہیل، سابق سیکرٹری حاجی حسنین، صدر انعام الحق اور سابق صدر حاجی جاوید نے لڑکیوں کو شاندار رزلٹ پر مبارکباد دی۔



