Wednesday, December 17, 2025
ہومJharkhandگریڈیہہ میں ثناء الانصاری نے تین بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی...

گریڈیہہ میں ثناء الانصاری نے تین بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

جدید بھارت نیوز سروس
گریڈیہہ، 16 مارچ :۔ گریڈیہہ ضلع کے کھوکھرا تھانہ علاقے کے تحت مہیش لٹی گاؤں میں اتوار کو ایک باپ اور اس کے تین بچوں کی لاشیں ان کے گھر میں پڑی ہوئی تھیں، گاؤں والوں کی طرف سے اطلاع ملنے پر ڈمری کے ایس ڈی پی او سمیت پرساد نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی۔ ایس ڈی پی او نے موقع پر ہی چار افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ باپ نے اپنے تین بچوں کا گلا گھونٹ کر قتل کیا، مرنے والوں میں مہیش لٹی کے رہنے والے ثناء الانصاری (36)، اس کی بیٹیاں آفرین پروین (12)، صفاء (6)، زیبا ناز (8) شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ متوفی سناول مستری کا کام کرتا تھا اور گھر میں دکان بھی چلاتا تھا۔ سنیچر کی رات اس نے پہلے اپنے تین بچوں کا گلا دبا کر قتل کیا۔ ان تمام کی گردن پر نشانات پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد اس نے کمرے میں خودکشی کرلی۔فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے رانچی کی فارنسک سائنس لیبارٹری کی ٹیم معاملے کی جانچ کر رہی ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ یہ معاملہ قتل کا ہے یا خودکشی کا۔ گاؤں والوں کے مطابق متوفی کی بیوی دو روز قبل اپنے والدین کے گھر گئی تھی۔ اتوار کو چاروں کی لاشیں ملنے کے بعد لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اس دوران اطلاع ملتے ہی ایس پی ڈاکٹر ومل کمار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اور لوگوں سے واقعہ کی معلومات لی۔ ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معاملہ قتل کا لگتا ہے۔ فی الحال پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات