Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhand’صفالی یوا کلب‘، بھاگلپور کی جانب سے جلسہ یومِ ملال کا انعقاد

’صفالی یوا کلب‘، بھاگلپور کی جانب سے جلسہ یومِ ملال کا انعقاد

ہمیں اور آپ کو امن پسند اور ترقی یافتہ سماج بنانا ہے: ڈاکٹر فاروق علی

بھاگلپور،24اکتوبر (راست) آج ہی کی روز، 24 اکتوبر 1989 کو بھاگلپور میں فساد برپا ہوا تھا۔ اس سلسلے میں “صفالی یوا کلب”، بھاگلپور کی جانب سے ہر سال اسی روز” یوم ملال” کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ آج سرائے محلہ میں کلب کے ہال میں 36واں یوم ملال کا انعقاد ہوا۔ کلب کے چیئرمین، شہر کے جانے مانے سوشل لیڈر اور جے پی یونیورسٹی چھپرا کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی نے جلسہ یوم ملال کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ اس روز کو ہم بھول نہیں سکتے ہیں اور مظلومین ، شہدا ،مقتولین کو خراج عقیدت دینے کے لیے آج آپسی بھائی چارہ اور امن بنائے رکھنے کی ضرورت ہے، ہر جگہ شرپسندوں کی سازش اور چند سیاسی رہنماؤں کی اپنی مفاد پرستی سے ہوشیار رہنا ہے، جو صرف نفرت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، ہمیںاور آپ کو ایک باعزت، امن پسند اور ترقی یافتہ سماج بنانا ہے تاکہ ہمارے، آپ کے بچوں کا مستقبل سنورے، ملک میں امن و بھائی چارہ بنا رہے تاکہ ہمارے ملک کی چو طرفہ ترقی ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی چند روز قبل رتن ٹاٹا کا انتقال ہوا ہے ،انہیں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،انہوں نے سب سے پہلے بھاگلپور فساد کے بعد مظلومین کیلئے چندھیری اور بستی میں تقریبا ایک سو گھر بنا کر دیا۔ امارت شریعہ بہار نے بھی بستیاں بسانے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں مظلومین کو زمین خرید کر دیا۔ اسی طرح اور بھی انسانیت کے خیر خواہوں نے مظلومین کی مختلف طریقوں سےمدد کی، ہمیں ان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ اردو ایکشن کمیٹی بہار کی عاملہ کے ممبر حبیب مرشد خاں نے کہا کہ اس فساد نے بھاگل پور کو ایک بدنما داغ دیا، لیکن اس شہر اور ضلع کے امن پسندوں، ہندو مسلمان نے اس داغ کو مٹانے کی بھرپور کوشش کی۔ آج یہاں کے امن پسند ہر تہوار اور اور ہر مذہب کے جلوس میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر امن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس طرح بھاگل پور کے امن پسندوں نے یہاں کے ماضی کے ظالموں کو کڑا جواب دیا ہے ۔یہاں شانتی سمیتی، امن اور سکون کے لئے اپنی خدمات دے رہی ہیں۔ تقریب میں ڈاکٹر پروفیسر شاہد رضا جمال (صدر،اردو رابطہ کمیٹی)، تسنیم کوثر ، اکرام حسین شاد، شرمتی سادھنا کماری،گوتم کمار (کنوینر، جن پریہ)، محمد خالد بصری، محمد ارشاد، رخسانہ بانو وغیرہ بھی متعدد طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ شریک جلسہ تھے ۔ شری سی کے جان چھوٹو نے آخر میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ دو منٹ کی خاموشی رکھ کر تمام مقتولین کے لیے دعا کی گئی اور پورے ملک میں امن و امان کے لیے بھی دعاکی گئی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات