فیض احمد ممتاز نے کیا استقبال
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 18؍ اپریل: رام گڑھ کے 15 ویں ڈی سی کے طور پر ریتوراج نے سنیچر کو چارج سنبھال لیا۔ رام گڑھ کے نئے ڈپٹی کمشنر ریتوراج کا استقبال سبکدوش ہونے والے ڈپٹی کمشنر فیض احمد ممتاز نے گلدستہ دے کر کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنا، حکومت کی اسکیموں کو زمینی سطح پر نافذ کرنا اور عام عوام کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانا ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم ایف ٹی (DMFT) سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے گا۔اس موقع پر رام گڑھ کے ڈی ڈی سی آشیش اگروال، ایڈیشنل کلکٹر کماری گیتا نجلی، ضلع تعلیمی افسر کماری نیہا، ضلع تعلیمی سپرنٹنڈنٹ سنجیت کمار، کنفیڈنشیل انچارج رویندر گپتا سمیت ضلع کے تمام افسران موجود تھے۔
