جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 3 ستمبر:۔ ریاستی وزیر صحت عرفان انصاری نے بدھ کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی اور انہیں رنپاس صد سالہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس دعوت کو بخوشی قبول کر لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ رنپاس (رانچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائیکاٹری اینڈ الائیڈ سائنسز) کی صد سالہ تقریب کا انعقاد 4 ستمبر کو کانکے میں واقع کیمپس میں شاندار طریقے سے کیا جائے گا۔ چیف منسٹر ہیمنت سورین رنپاس کی صد سالہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر صحت عرفان انصاری اور رانچی کے ایم پی سنجے سیٹھ بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور بیرون ملک کے مشہور ڈاکٹر اور دماغی صحت کے ماہرین بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔











Users Today : 48
Users Yesterday : 219
Users Last 7 days : 1268
Users Last 30 days : 1536
Users This Month : 1522
Users This Year : 1536
Total Users : 4563079