Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandراتو روڈ فلائی اوور کا نام مہاراجا مدرا منڈا کے نام پر...

راتو روڈ فلائی اوور کا نام مہاراجا مدرا منڈا کے نام پر رکھا جائے

سنٹرل سرنا کمیٹی نے سنجے سیٹھ کو سونپا میمورنڈم

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،18؍جون: مرکزی صدر ببلو منڈا کی قیادت میں سنٹرل سرنا کمیٹی کے ایک وفد نے وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ اور ایم ایل اے سی پی سنگھ سے ملاقات کی اور راتو روڈ فلائی اوور کو جنوبی چھوٹا ناگپور کے مہاراجہ مدرا منڈا کے نام سے منسوب کرنے سے متعلق ایک مطالبہ نامہ سونپا۔ مرکزی سرنا کمیٹی کے صدر ببلو منڈا نے کہا کہ راتو روڈ فلائی اوور کا نام منڈا قبائلی سماج کے جنوبی چھوٹا ناگ پور کے آخری منڈا مہاراجا مدرا منڈا کے نام پر رکھا جانا چاہئے۔ مہاراجا مدرا منڈا چھوٹاناگ پور علاقے کے منڈا قبیلے کا ایک بااثر حکمران تھا، جو اس وقت جنوبی چھوٹاناگ پور جھارکھنڈ ہے۔ وہ سوتیامبی گڑھ کانکے رانچی کے آخری پڑہا راجا تھے اور منڈا سماج میں ان کے اہم کردار کے لیے اب بھی قابل احترام ہیں۔ مہاراجا مدرا منڈا سوتیا منڈا کی نسل تھے ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات